Sun, 24 Mar 2024 11:10:03
دہلی آبکاری پالیسی معاملہ میں بی آر ایس لیڈر کے. کویتا کو عدالت سے راحت نہیں مل سکی۔ منی لانڈرنگ معاملے میں دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے بی آر ایس لیڈر کی ای ڈی ریمانڈ 26 مارچ تک بڑھا دی ہے۔ اس سے قبل 22 مارچ کو سپریم کورٹ نے بی آر ایس لیڈر کے. کویتا کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ انھیں دہلی آبکاری پالیسی گھوٹالہ معاملہ میں شامل ہونے کے الزام میں ای ڈی نے گزشتہ دنوں گرفتار کیا تھا۔
View more
Sun, 24 Mar 2024 11:06:27
سی بی آئی نے سنیچر کوترنمول کانگریس لیڈر اور وزیر اعظم مودی پر مسلسل تنقیدوں کے سبب لوک سبھا سے برخاست کی گئیں سابق رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا کے مکان پر چھاپہ مارا ہے۔ سی بی آئی نے حال ہی میں سوال پوچھنے کیلئے کیش والے معاملہ میں کیس درج کیا تھا، جس کے بعد یہ چھاپے مارے گئے۔
View more
Sun, 24 Mar 2024 11:03:18
دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اروند کیجریوال کی حمایت میں سنیچر کوعام آدمی پارٹی(آپ) نے انڈیا اتحاد کی جماعتوں کے ساتھ یہاں شہیدی پارک میں مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کی جمہوریت کو بچانے اور آمرانہ حکومت سے آزادی دلانے کا عزم کیا۔
View more
Sun, 24 Mar 2024 10:59:35
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد عام آدمی پارٹی کا دہلی کا دفتر سیل کردیا گیا ہے جس پر پارٹی کے دیگر لیڈروں نے شدید اعتراض کیا ہے۔ اس تعلق سے پارٹی نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کا وقت مانگا ہے تاکہ لوک سبھا انتخابات میں تمام پارٹیوں کے لئے برابری کو یقینی بنانے کے لئے گفتگو کی جاسکے۔
View more
Sun, 24 Mar 2024 10:57:01
سی بی آئی،ای ڈی، اور محکمہ انکم ٹیکس کی تفتیش کا سامنا کرنے والی ۴۱؍ کمپنیوں نے الیکٹورل بونڈس کے ذریعے بی جے پی کو ۲۴۷۱؍ کروڑ روپے عطیہ کئے جن میں سے ۱۶۹۸؍کروڑ روپے ان ایجنسیوں کے چھاپے مارنے کے بعد د ئیے گئے۔ سپریم کورٹ میں الیکٹورل بونڈ اسکیم کو چیلنج کرنے والے کارکنان نے یہ دعویٰ کیا ہے۔
View more
Sun, 24 Mar 2024 10:53:32
2014 میں مرکز میں مودی حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد اس کے خلاف پہلی مضبوط اور مدلل آواز دہلی کے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے جن طلبہ نے اٹھائی تھی ان میں کنہیا کماراور عمر خالد کے ساتھ شہلارشید بھی شامل تھیں۔ شہلا رشید مودی حکومت کی نہ صرف سخت ناقدین میں شامل تھیں بلکہ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف وہ توانا نسوانی آواز بن کر ابھریں اور بیرون ِ ملک تک کے پروگراموں میں بلائی گئیں۔
View more
Sat, 23 Mar 2024 22:35:33
25 مارچ سے شروع ہونے والے ایس ایس ایل سی امتحان کے لیے بھٹکل میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اس سال 1179 لڑکے، 1157 لڑکیاں یعنی جملہ 2336 طلبہ جس میں نئے اور دوبارہ امتحان دینے والے شامل ہیں، ایس ایس ایل سی امتحان کا سامنا کریں گے۔
View more
Sat, 23 Mar 2024 17:33:22
حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکساں سول کوڈ کے سلسلے میں ان کا بیان گمراہ کن اور مغالطہ انگیز ہے، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی طرف سے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ کریمنل قوانین تمام شہریوں کے لئے یکساں ہوتے ہیں، یہ مختلف طبقات کے مذہب اور رواج کے مطابق نہیں ہوتے ہیں، و
View more
Sat, 23 Mar 2024 17:05:20
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے ای ڈی کی حراست میں لکھا وزیر اعلی کا پیغام آج لوگوں تک پہنچایا۔ سی ایم کا پیغام پڑھتے ہوئے سنیتا کیجریوال نے کہا کہ "ہندوستان کے اندر اور باہر بہت سی طاقتیں ہیں جو ملک کو کمزور کر رہی ہیں۔ ہمیں چوکنا رہنا ہوگا، ان طاقتوں کو پہچاننا ہوگا اور انہیں شکست دینا ہوگی۔‘‘
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy