Thu, 21 Mar 2024 11:20:35
انتخابی کمیشن نے ڈی ایم کے کے ذریعہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کی گئی شکایت کی بنیاد پر بدھ کے روز کرناٹک کے چیف الیکٹورل افسر کو مرکزی وزیر و بی جے پی لیڈر شوبھا کراندلاجے کے خلاف مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ساتھ ہی انتخابی کمیشن نے 48 گھنٹے کے اندر اس معاملے پر کارروائی رپورٹ دینے کو بھی کہا ہے۔
View more
Thu, 21 Mar 2024 11:14:32
قومی راجدھانی دہلی میں 20 مارچ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو جنوری کے بعد ریکارڈ کیا گیا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ وہیں، قومی دارالحکومت میں 14 مارچ کو 31.4 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جو اس سیزن میں اب تک کا دوسرا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگا۔
View more
Thu, 21 Mar 2024 11:10:13
اترپردیش کے اس ضلع کے بابا کالونی میں پڑوسی کے ہاتھوں پڑوس کے دوبچوںکے قتل کی واردات سے سنسنی پھیل گئی ۔ ساجدنامی ملزم کو جو پیشے سے نائی تھا ، یوپی پولیس نے انکاؤنٹر میں ڈھیر کردیا جبکہ واردات سے مشتعل مقامی افراد نے اس کی دکان میںآگ لگا دی جس کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔
View more
Thu, 21 Mar 2024 11:06:55
سپریم کورٹ نے ایک معاملہ کی سماعت کے دوران بدھ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی)کو کٹہرے میں کھڑ ا کردیا ۔ سپریم کورٹ نے بغیر مقدمہ چلائے ملزم کو حراست میں رکھنے پر ای ڈی کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی ایجنسی ضمنی چارج شیٹ پر ضمنی چارج شیٹ داخل نہیں کرسکتی اور بغیر مقدمہ چلائے کسی شخص کو جیل میں نہیں رکھ سکتی۔
View more
Thu, 21 Mar 2024 11:01:07
مرکز نے بدھ کو سپریم کورٹ میں ۲۰۲۳ءکے ایک قانون جس میں چیف جسٹس آف انڈیا کو سلیکشن کمیٹی سے باہر رکھا گیا ہے کے تحت دو نئے الیکشن کمشنر کی تقرری کا یہ کہتے ہوئے کہ الیکشن کمیشن کی آزاد کمیٹی عدالتی رکن کی موجودگی سے مشروط نہیں ہے، کادفاع کیا۔ عدالت عظمیٰ میں داخل کئے گئے ایک حلف نامے میں مرکزی وزارت قانون نے درخواست گزار کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ دونوں الیکشن کمشنروں کو ۱۴؍مارچ کو عجلت میں م
View more
Wed, 20 Mar 2024 22:52:31
جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، سکریٹری دوم کے طور پر اِمداد پیشمام، محاسب کے طور پر زین الدین عِسام سدی احمدا اور خازن کے طور پر آفاق نائطے منتخب ہوگئے ہی
View more
Wed, 20 Mar 2024 14:34:43
اُڈپی کے ملپے سے تعلق رکھنے والی مچھلیوں سے بھری بوٹ کو ہائی جیک کرکے لے جانے اور ڈکیتی کرنے کے الزام کے تحت بھٹکل کے جن سات ماہی گیروں کو گرفتار کیا گیا تھا، اُڈپی عدالت نے ساتوں کو ضمانت پر رہا کردیا ہے۔
View more
Wed, 20 Mar 2024 13:38:01
کسان مظاہرین کو دہلی سے باہر رورکنے کی غرض سے غازی پوربارڈر پر بنائی گئی دیوار اب گرائی جا رہی ہے۔ اس دیوار کے ہٹ جانے سے لوگوں کو ٹریفک جام سے راحت ملے گی۔ دراصل کسانوں کو دہلی آنے سے روکنے کے لیے یوپی گیٹ پر پولس انتظامیہ ایک دیوار بنائی تھی۔ اس دیوارکی وجہ سے دہلی-غازی آباد آنے جانے والوں کو ٹریفک جام کی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ اس دیوار کے ہٹائے جانے سے غازی آباد، اندرا پورم، ویشالی
View more
Wed, 20 Mar 2024 13:35:29
کیش کے بدلے سوال معاملہ میں منگل کو لوکپال نے کہا کہ سی بی آئی ترنمول کانگریس لیڈر مہوا موئترا کے خلاف مقدمہ درج کرے اور ان کے خلاف الزامات کی تحقیقات کرے۔ لوکپال نے سی بی آئی کو 6 ماہ کے اندر تحقیقات مکمل کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy