Sat, 23 Mar 2024 10:55:09
مغربی بنگال کی بہرام پور لوک سبھا سیٹ پر بھلے ہی انتخابی مقابلہ یکطرفہ ہوتا رہا ہو لیکن وہ حلقہ ہمیشہ ہی سرخیوں میں رہا ہے۔ وہاں گزشتہ ۵؍ انتخابات سے لگاتار کانگریس کے سینئر لیڈر ادھیررنجن چودھری واضح فرق سے کامیاب ہوتے رہے ہیں۔
View more
Sat, 23 Mar 2024 10:51:59
مرکزی تحقیقاتی بیورو (سی بی آئی)، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور محکمہ انکم ٹیکس (آئی ٹی) کی تفتیش کا سامنا کرنے والی 41 کمپنیوں نے الیکٹورل بانڈز کے ذریعے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو 2471 کروڑ روپے دیے، جن میں سے 1698 کروڑ روپے ان ایجنسیوں کے چھاپے مارنے کے بعد دیے گئے۔ سپریم کورٹ میں الیکٹورل بانڈ اسکیم کو چیلنج کرنے والے کارکنان نے جمعہ کے روز یہ دعویٰ کیا۔
View more
Sat, 23 Mar 2024 10:48:55
عام انتخابات سے قبل تفتیشی ایجنسیوں کا استعمال کرکے اپوزیشن کے لیڈروں اور منتخب وزارئے اعلیٰ کی گرفتاریوں اوراپوزیشن پارٹیوں کو ڈرانے، دھمکانے اور ان کی آواز کو دبانے کے خلاف اپوزیشن اتحاد انڈیا کے لیڈروں نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کرکے فوری طور پر مداخلت کا مطالبہ کیا۔
View more
Fri, 22 Mar 2024 18:21:19
کاسرکوڈ اور ٹونکا کے ماہی گیروں کی طرف سے پارلیمانی الیکشن کا بائیکاٹ کرنے کا جو اعلان ہوا تھا اس پس منظر میں ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر نے ناراض ماہی گیروں سے ملاقات کی اور ان کو سمجھا کر بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لینے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی اور بھروسہ دلایا کہ مسائل کو حل کرنے کے لئے جلد ہی ایک مشترکہ میٹنگ منعقد کی جائے گی ۔
View more
Fri, 22 Mar 2024 18:12:58
پارلیمانی الیکشن کے لئے کانگریس نے اتر کنڑا حلقے سے سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر انجلی نمبالکر کو میدان میں اتارا ہے ۔ ڈاکٹر انجلی نمبالکر اترکنڑا حلقے میں موجود اکثریتی مراہٹا طبقے سے تعلق رکھتی ہیں ۔ انہوں نے ایم بی بی ایس کے بعد ایم ایس کی ڈگری حاصل کی ہے اور وہ مادر رحم سے باہر استقرار حمل (In vitro Fertilization) کے عمل اور لیپرواسکوپک طرز علاج میں مہارت رکھتی ہیں ۔
View more
Fri, 22 Mar 2024 00:11:28
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کوانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں گرفتار کرلیا جس کے ساتھ ہی وہ 50 دنوں کے اندر مرکزی ایجنسی کے ذریعہ حراست میں لئے جانے والے ملک کے دوسرے وزیر اعلیٰ کے طور پر نشان زد ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل ہیمنت سورین کو بھی منی لانڈرنگ کیس میں ہی گرفتار کیا گیا تھا جو ابھی بھی جیل میں بند ہیں۔
View more
Thu, 21 Mar 2024 17:00:23
ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔
View more
Thu, 21 Mar 2024 16:53:30
مرکزی حکومت نے سوشل میڈیا پر مواد کی نگرانی کے لیے فیکٹ چیک یونٹ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔یہ فیکٹ چیکنگ یونٹ حال ہی میں ترمیم شدہ آئی ٹی قوانین کے تحت تشکیل دیا گیا ہے۔
View more
Thu, 21 Mar 2024 16:50:48
دہلی ہائی کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے کہا ہے کہ وہ آج دوپہر 2:30 بجے تک وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے خلاف ثبوت دکھائے۔ کیجریوال نے دہلی کی ایکسائز پالیسی سے منسلک منی لانڈرنگ کیس میں زبردستی کارروائی سے تحفظ کی درخواست دائر کی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy