Thu, 04 Apr 2024 11:20:27
ای وی ایم کے ساتھ وی وی پیٹ مشین کی پرچیوں کا 100 فیصد ملان کرائے جانے سے متعلق عرضی پر جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ راضی ہو گیا ہے۔ اس معاملے میں دو ہفتوں بعد کی کوئی تاریخ فہرست بند کی جا سکتی ہے۔ جسٹس سنجیو کھنہ کی صدارت والی بنچ نے اس تعلق سے آج کہا کہ اے ڈی آر کی طرف سے داخل کی گئی عرضی اگلے کے اگلے ہفتہ فہرست بند کی جائے گی۔
View more
Thu, 04 Apr 2024 11:00:15
کرناٹک کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے سینئر لیڈر کے ایس ایشورپا مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بات چیت کے باوجود شییموگہ پارلیمانی حلقہ سے پارٹی امیدوار کے خلاف انتخاب لڑنے کے فیصلے پر قائم ہیں۔ ایشورپا، ان کے بیٹے کے ای کانتیش کو ہاویری سے ٹکٹ نہ ملنے سے وہ نا خوش ہیں ۔ بی جے پی نے اس کے بجائے سابق وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی کو ٹکٹ دیا ہے ۔اس فیصلے سے ناراض ہیں جس کی وجہ سے وہ پارٹی قیادت سے م
View more
Wed, 03 Apr 2024 16:06:06
کیرالہ کے وائناڈ سے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ (3 اپریل) کو لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کر دیا۔ اس سے پہلے انہوں نے ایک روڈ شو کیا جس میں کانگریس جنرل سکریٹری اور ان کی بہن پرینکا گاندھی بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔
View more
Wed, 03 Apr 2024 16:03:38
راجیو گاندھی قتل معاملہ کے تین سابق ملزمین 3 اپریل کو اپنے وطن سری لنکا لوٹ گئے۔ ان کے نام مروگن عرف شری ہرن، جئے کمار اور رابرٹ پائس ہیں جو سری لنکائی طیارہ سے اپنے وطن پہنچے ہیں۔ ان کی رِہائی دو سال قبل ہوئی تھی جس کے بعد انھیں ایک کیمپ میں رکھا گیا تھا۔
View more
Wed, 03 Apr 2024 16:00:54
کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے ہنڈن برگ رپورٹ معاملے میں ایک بار پھر ایس ای بی آئی پر سوال اٹھائے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر انہوں نے لکھا ہے کہ ’’گزشتہ سال ہنڈن برگ کی رپورٹ میں موڈانی گروپ کے خلاف اسٹاک میں ہیرا پھیری اور سیکیورٹیز قوانین کی خلاف ورزی کے سنگین الزامات لگائے گئے تھے۔
View more
Wed, 03 Apr 2024 15:58:20
مہاراشٹر کے اورنگ آباد (چھترپتی سمبھاجی نکر) کے چھاؤنی علاقے میں آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 مرد، 2 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں۔ معلومات کے مطابق صبح 4 بجے ایک کپڑے کی دکان میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا تاہم اس کے باوجود اس آگ میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
View more
Wed, 03 Apr 2024 12:59:34
ہوناور پولیس نے بس کنڈکٹر اور پولیس اہلکار پر حملہ کرنے کے الزام میں ایک خاتون ہوم گارڈ کو گرفتار کیا ہے جس نام یمونا مکھری ہے ۔
View more
Wed, 03 Apr 2024 12:49:25
کاسرکوڈ کے ٹونکا میں نجی تجارتی بندرگاہ تعمیر کرنے کا معاملہ گزشتہ دس برسوں سے تنازع میں پھنسا ہوا ہے اور آج بھی ماہی گیروں کی سخت مخالفت کے باوجود ضلع انتظامیہ کے تعاون سے دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات نافذ کرتے ہوئے پولیس کی سخت نگرانی میں متنازعہ منصوبے کے لئے سڑک کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا ہے ۔
View more
Wed, 03 Apr 2024 12:38:49
ضلع کے تیرتہلّی میں پیش آئے ایک المناک واقعے میں روزہ افطاری کے بعد تُونگا ندی میں تیرنے کے لئے گئے ہوئے تین طالب علم غرقاب ہوگئے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy