Fri, 05 Apr 2024 01:48:59
مرکزی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف 21-2020 میں احتجاجی مظاہروں کی قیادت کرنے والے سنیوکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) نے جمعرات کو اعلان کیا کہ بی جے پی کے خلاف تحریک تیز کریں گے اور’بی جے پی ہراؤ، کارپوریٹ بھگاؤ‘۔ کا نعرہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں سے لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی کو ’سزا‘ دینے کی گزارش کریں گے ۔ ایس کے ایم لیڈر بلبیر سنگھ رجیوال نے کہا کہ بی جے پی کے خلاف مظاہرہ تیز کرنے کا
View more
Fri, 05 Apr 2024 01:36:37
کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں جھوٹوں کا سردار قرار دیا۔ جمعرات کوو ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کھرگے نے کہا کہ ’’مودی سب کو ڈرا رہے ہیں، وہ جھوٹوں کے سردار ہیں۔ جب چین نے ہندوستان کے علاقے میں دراندازی کی تھی تو مودی نیند کی گولیاں کھا کر سو رہے تھے۔ مودی ملک کے بارے میں نہیں سوچتے بلکہ گاندھی خاندان کو گالیاں دینے میں مصروف رہتے ہیں۔‘‘
View more
Thu, 04 Apr 2024 22:33:59
کینرا مسلم خلیج کونسل (CMKC) کے زیر اہتمام شراوتی بیلٹ کے لوگوں کے لئے مفت طبی سہولیات کے ساتھ موبائل کلینک کا افتتاح بھٹکل جماعت المسلمین کے نائب قاضی مولانا عبدالنور فکردے ندوی کی دُعا کے ساتھ کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کونسل کے رکن ریاض منّا نے قوم و ملت سے اس کلینک سے استفادہ کرنے کی اپیل کی۔
View more
Thu, 04 Apr 2024 17:17:43
رمضان کا آخری عشرہ شرو ع ہوتے ہی بھٹکل میں ایک دو گھنٹوں کے لئے بجلی فیل ہونے کی شکایتیں سامنے آنے کے بعد قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے ایک وفد نے ہیسکام (ہبلی الیکٹری سٹی کمپنی) کے دفتر پہنچ کر اسسٹنٹ انجینئر منجوناتھ سے ملاقات کی اور انہیں میمورنڈم پیش کرتے ہوئے اُن سے درخواست کی کہ عید الفطر کے لئے بمشکل پانچ چھ دن رہ گئے ہیں، ایسے میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ بجلی فیل
View more
Thu, 04 Apr 2024 12:41:01
اپریل کی شروعات کے ساتھ ہی دہلی این سی آر سمیت شمالی ہندوستان میں جہاں گرمی کی شدت میں اضافہ جاری ہے وہیں، ملک کی کئی ریاستوں میں گرمی کی لہر چل رہی ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق کرناٹک، اوڈیشہ اور مغربی بنگال میں گرمی کی لہر چل سکتی ہے، جبکہ مغربی ہمالیہ میں ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔
View more
Thu, 04 Apr 2024 12:36:38
دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں منی لانڈنگ کے الزام کے تحت ای ڈی کے ذریعے گرفتار اروند کیجریوال کی عرضداشت پر دہلی ہائی کورٹ نے سماعت مکمل کر لی ہے۔ کیجریوال نے 22 مارچ کو ٹرائل کورٹ کی طرف سے دی گئی گرفتاری اور ریمانڈ کے حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
View more
Thu, 04 Apr 2024 12:32:34
عآپ لیڈر اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ تہاڑ جیل سے باہر آ چکے ہیں۔ دہلی آبکاری گھوٹالہ معاملہ میں چھ ماہ جیل میں گزارنے کے بعد کل انھیں ضمانت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور آج انھیں تہاڑ سے رِہائی مل گئی۔ کچھ دیر پہلے ہی جیل میں ان کی رِہائی کا آرڈر پہنچا تھا جس کے بعد جیل انتظامیہ کاغذی کارروائی پوری کرنے میں مصروف ہو گیا تھا۔
View more
Thu, 04 Apr 2024 12:28:14
تمل ناڈو کی ایم کے اسٹالن حکومت نے مرکزی حکومت کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔ تمل ناڈو حکومت نے مرکز پر قدرتی آفات راحت فنڈ کو روکنے کا الزام لگایا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ریاست کو اس فنڈ سے رقم جلد دی جانی چاہیے۔ ایم کے اسٹالن کی قیادت والی ڈی ایم کے حکومت نے آئین کے آرٹیکل 131 کا استعمال کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ میں یہ مقدمہ داخل کیا ہے۔
View more
Thu, 04 Apr 2024 12:03:59
منگلورو انٹر نیشنل ہوائی اڈے سے سفر کرنے کے لئے اپنے تین چھوٹے بچوں کے ساتھ آنے والی خاتون نے الزام لگایا ہے کہ ایئر انڈیا کے چیک ان اسٹاف کے برے سلوک کی وجہ سے اذیت کا سامنا کرنا پڑا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy