Sun, 07 Apr 2024 12:25:36
جیسے جیسے لوک سبھا انتخابات قریب آرہے ہیں سیاسی پارٹیوں کے ایک دوسرے پر حملے بھی تیز ہوگئے ہیں۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (ایس پی) کے سپریمو شرد پوار کی بیٹی اور بارامتی سے موجودہ رکن پارلیمنٹ سپریا سولے نے بی جے پی پر بڑا الزام لگایا ہے اور کہا ہےکہ بھگوا پارٹی ان کے والد کے سیاسی کیریئر کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ این سی پی (ایس پی) نے ایک بار پھر بارامتی سیٹ سے سپریا سولے کو امیدوار کے طور پر کھڑا کیا
View more
Sun, 07 Apr 2024 12:13:09
آئین کے تحفظ کے لیے بی جے پی کو ملک کے انتظامی کنٹرول سے بچانے کے عزم کے ساتھ شروع کی گئی ’’ملک بچاؤ سنکلپ یاترا کی ٹیم ‘‘ جیسے ہی بھٹکل پہنچی، یاترا کا بھٹکل میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ یہ یاترا اب بیلگام پہنچے گی جہاں ۸/اپریل کو ایک شاندار سماویش کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ریاست کی مختلف ترقی پسند تنظیموں کے اراکین پر مشتمل اس ٹیم نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آئین کو اگر بچ
View more
Sun, 07 Apr 2024 11:39:12
کانگریس کے جواں سال لیڈر کنہیا کمار نے آج ایک بار پھر بی جے پی پر فرقہ وارانہ ایجنڈا پھیلانے کا الزام عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’بی جے پی رام کا نام لے کر ناتھورام گوڈسے کے فرقہ وارانہ ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے اور تخریب کاری پر مبنی سیاسی چال چل رہی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ گاندھی-نہرو کنبہ کی قربانیوں اور تعاون کو کم ظاہر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
View more
Sun, 07 Apr 2024 11:36:46
ہندوستان میں لوک سبھا انتخاب کے دن اب انتہائی قریب ہیں۔ سات مراحل میں مکمل ہونے والے اس انتخاب میں ووٹ ڈالنے کا پہلا مرحلہ 19 اپریل کو ہے اور سبھی پارٹیاں انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ لیڈران اپنے مخالفین کے خلاف بیان بازیاں بھی کر رہے ہیں۔ اس درمیان کانگریس کے سینئر لیڈر جئے رام رمیش نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس سال ہونے والا لوک سبھا انتخاب غیر جانبدار نہیں ہے۔
View more
Sun, 07 Apr 2024 11:33:59
ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی)نے ہیٹ ویب کے حوالے سے ایلرٹ جاری کیا ہے۔ آئی ایم ڈی نے ہفتہ (6 اپریل) کو کہا کہ اوڈیشہ کے کچھ حصوں کے علاوہ، گرمی کی لہر مغربی بنگال میں گنگا کے آس پاس کے علاقوں اور جھارکھنڈ کے کچھ حصوں میں 6 اور 7 اپریل کو بھی لوگوں کو پریشان کر سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی کہا ہے کہ مشرقی ہندوستان میں گرمی مزید بڑھے گی۔
View more
Sun, 07 Apr 2024 11:25:16
لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان برسراقتدار طبقہ اور حزب مخالف طبقہ ایک دوسرے پر زوردار انداز میں حملہ آور نظر آ رہے ہیں۔ ایک طرف این ڈی اے ’400 پار‘ کا نعرہ لگا رہا ہے، تو دوسری طرف انڈیا اتحاد کے لیڈران دعویٰ کر رہے ہیں کہ بی جے پی حکومت سازی کے لیے لازمی سیٹوں یعنی 272 سے بھی کم حاصل کرے گی۔ اس دوران کرناٹک کے وزیر پریانک کھرگے کے ایک دعویٰ نے سبھی کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے
View more
Sun, 07 Apr 2024 11:25:02
بینگلور سے شموگہ ہوتے ہوئے گوکرن جانے کے لئے نکلی ہوئی پرائیویٹ بس ضلع چتردرگہ کے ہوللکیرے میں اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں چار لوگ ہلاک ہوگئے۔ حادثہ اتوار صبح قریب چار بجےمضافاتی علاقہ انجنیا مندر کے قریب نیشنل ہائی وے ١٣ پر پیش آیا۔
View more
Sun, 07 Apr 2024 11:22:12
الیکشن کمیشن کا نوٹس موصول ہونے کے ایک دن بعد دہلی کی وزیر اور عام آدمی پارٹی کی سینئر لیڈر آتشی نے ہفتہ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے کہا کہ وہ اس بات کا انکشاف کرے کہ اس نے مبینہ منی لانڈرنگ کے معاملوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈران کے خلاف کیا کارروائی کی؟
View more
Sun, 07 Apr 2024 11:13:51
کانگریس پارٹی کی جانب سے گزشتہ روز ’نیائے پتر‘ کے نام سے انتخابی منشور جاری کیا گیا، جسے پارٹی کے اہم لیڈران کی موجودگی میں راجستھان کی راجدھانی جے پور میں منعقدہ ایک جلسہ عام کے دوران عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس جلسہ عام میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، سابق صدر سونیا گاندھی اور پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی سمیت متعدد اہم لیڈران موجود تھے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy