Mon, 08 Apr 2024 11:14:40
لوک سبھا انتخابات کے لیے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے وادی میں اپنے تین امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ پی ڈی پی کی سربراہ اور ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اننت ناگ-راجوری سے الیکشن لڑیں گی جبکہ سری نگر سے پارٹی نے اپنے یوتھ ونگ کے لیڈر محمد وحید الرحمان پرہ اور بارہمولہ سے سابق راجیہ سبھا رکن فیاض احمد میر کو امیدوار بنایا ہے۔
View more
Mon, 08 Apr 2024 11:07:01
زیر اعظم مودی کی طرف سے اتوار کو کانگریس کے منشور پر تنقید کئے جانے کے بعد کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے بی جے پی لیڈر پر سخت حملہ کیا اور کہا کہ وہ کانگریس کی ضمانتوں سے خوفزدہ ہیں اور اپنی کرسی بچانے کی کوشش میں بے بنیاد باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 4 جون کے بعد انہیں لمبی رخصت پر جانا پڑے گا، یہ ہندوستان کے لوگوں کی گارنٹی ہے۔
View more
Mon, 08 Apr 2024 11:02:05
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اقتدار کی اُلٹی گنتی شروع ہوتی نظر آرہی ہے ۔ ۶؍ ماہ کی جنگ اور ۳۳؍ ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردینے نیز پورے غزہ کو کھنڈر میں تبدیل کردینے کے بعد بھی حماس کی قید سے یرغمالوں کو رہا کرانے میں نیتن یاہو کی ناکامی کے خلاف سنیچر کی رات اسرائیل کے مختلف شہروں میں دسیوں ہزار شہری سڑکوں پر اتر آئے ۔ راجدھانی تل ابیب میں مظاہرین کی تعداد غیر معمولی تھی جو نی
View more
Mon, 08 Apr 2024 10:55:04
سپریم کورٹ کے ذریعہ ’الیکٹورل بونڈ‘ کو غیرآئنی قرار دینے کے تاریخی فیصلے کے بعد منظر عام پر آنے والے گھوٹالہ کے مختلف حقائق پر روشنی ڈالتے ہوئے اس معاملے کے عرضی گزار اور سینئر وکیل پرشانت بھوشن نے سپریم کورٹ کی نگرانی میں اس کی اسی آئی ٹی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ اتوار کو ’ممبئی پریس کلب‘ میں آر ٹی آئی رضاکار اورغیر سرکاری تنظیم ’کامن کاز‘ کی رکن انجلی بھاردواج کے ساتھ پریس کانفرنس میں بتایا
View more
Mon, 08 Apr 2024 00:48:56
ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر اُلٹ گئی۔ اندوہناک حادثہ 6/ اپریل کی رات کو پیش آیا جب یہ لوگ لینڈکروزر پر سوارمدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ جارہے تھے۔ پتہ چ
View more
Sun, 07 Apr 2024 22:58:56
قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنطیم بھٹکل کی طرف سے بھٹکل میونسپل چیف آٓفسر کو میمورنڈم پیش کرتے ہوئے درخواست کی گئی ہے کہ عید الفطرکے پیش نظرعید گاہ کے اطراف پورے علاقہ میں فوری طور پر صفائی مہم شروع کی جائے اور عید گاہ کے ساتھ ساتھ بھٹکل کے اہم ناکوں میں بھی صفائی کو یقینی بنایا جائے۔
View more
Sun, 07 Apr 2024 19:44:29
تعلقہ کے ساگر روڈ پرپانی کا پائپ کٹنے کی وجہ سے روزانہ ہزاروں کیوسک پانی سڑک پر بہہ کر ایک نالے میں جاکر ضائع ہورہا ہے مگر حکام پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے کسی طرح کا کوئی اقدام نہیں کررہے ہیں۔ مقامی لوگوں کی مانیں تو گذشتہ پندرہ دنوں سے پانی ضائع ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور حکام انتہائی لاپرواہی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
View more
Sun, 07 Apr 2024 12:58:57
اتر کنڑا کے سیاسی پنڈتوں کا خیال ہے کہ سابق ایم ایل سی اور جنتا دل ایس لیڈر ایس ایل گھوٹنیکر کے بیٹے سرینواس گھوٹنیکر کی بی جے پی میں شمولیت اور کمٹہ میں جنتا دل ایس لیڈر سورج نائک سونی کی حمایت کی وجہ سے اس مرتبہ پارلیمانی الیکشن میں بی جے پی امیدوار وشویشورا ہیگڑے کاگیری کا پلڑا کچھ بھاری ہوگیا ہے ۔
View more
Sun, 07 Apr 2024 12:51:40
کاسرکوڈ ٹونکا میں مجوزہ تجارتی بندرگاہ کے لئے ساحلی کنارے پر سڑک کی تعمیر کا کام شروع ہونے کے بعد مقامی عوام اور ماہی گیروں نے پھر ایک بار احتجاج کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy