ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
     کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف منگلورو میں بھوک ہڑتال - کانگریسی امیدوار نے دیا ساتھ 

     کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف منگلورو میں بھوک ہڑتال - کانگریسی امیدوار نے دیا ساتھ 

    Mon, 08 Apr 2024 13:39:13 
    عآپ لیڈر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف عآپ نے جو ملک گیر بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا اس کے مطابق دکشن کنڑا عآپ یونٹ کی طرف سے منگلورو میں بھی بھوک ہڑتال کی گئی ۔
    پتور میں سی پی آئی ایم نے کیا "بی جے پی کو ہراو - بھارت کو بچاو" مہم کا آغاز

    پتور میں سی پی آئی ایم نے کیا "بی جے پی کو ہراو - بھارت کو بچاو" مہم کا آغاز

    Mon, 08 Apr 2024 13:35:57 
    کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکس وادی) نے پارلیمانی الیکشن میں انڈیا بلاک سے وابستہ امیدواروں کو جیت دلانے کے لئے پتور میں "بی جے پی کو ہراو- بھارت کو بچاو" مہم کا آغاز کیا ۔ 
    کارکلا میں طالبات کے ساتھ جسمانی زیادتی کا معاملہ : اسکول ہیڈ ماسٹر- مندر کا پجاری گرفتار

    کارکلا میں طالبات کے ساتھ جسمانی زیادتی کا معاملہ : اسکول ہیڈ ماسٹر- مندر کا پجاری گرفتار

    Mon, 08 Apr 2024 13:29:33 
    کارکلا دیہی پولیس نے بارابئیلو گورنمنٹ ہائیر پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو تقریباً 14 طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔ 
    جنوبی کینرا میں پارہ چھو گیا 40 ڈگری کا نشان - لُو لگنے کے معاملات سے نمٹنے کے لئے سرکاری اسپتالوں نے کی تیاری

    جنوبی کینرا میں پارہ چھو گیا 40 ڈگری کا نشان - لُو لگنے کے معاملات سے نمٹنے کے لئے سرکاری اسپتالوں نے کی تیاری

    Mon, 08 Apr 2024 13:22:56 
    ساحلی پٹی پر گرمی کی شدت اپنی انتہا پر ہے جس کے چلتے پارہ 40 ڈگری کے نشان کو چھو گیا ہے اور لُو کی لہریں چلنے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں ۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے دکشن کنڑا اور اڈپی ضلع میں لُو سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے سرکاری اسپتالوں میں تیاریاں کر لی گئی ہیں اور بستروں کو مختص کر دیا گیا ہے ۔ 
    ملک کے نوجوانوں کے لئے سب سے بڑا مسئلہ روزگار: ملکارجن کھرگے

    ملک کے نوجوانوں کے لئے سب سے بڑا مسئلہ روزگار: ملکارجن کھرگے

    Mon, 08 Apr 2024 12:31:04 
    کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے اتوار کو کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں سب سے بڑا مسئلہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی طرف سے مسلط کردہ بے روزگاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی 2 کروڑ ملازمتیں فراہم کرنے کی ’’گارنٹی‘‘ہمارے نوجوانوں کے دلوں میں ایک ڈراؤنے خواب کی طرح گونج رہی ہے۔کھرگے نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا ہے کہ موسم گرما میں تعیناتی مکمل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ک
    بنگال:این آئی اے ٹیم اور سی آر پی ایف افسران کیخلاف ایف آئی آر درج

    بنگال:این آئی اے ٹیم اور سی آر پی ایف افسران کیخلاف ایف آئی آر درج

    Mon, 08 Apr 2024 12:27:40 
    مغربی بنگال کے مشرقی مدنا پور میں این آئی اے ٹیم پر حملے کو لے کر ریاست میں حکمراں پارٹی اور اپوزیشن بی جے پی کے درمیان الزام تراشی کا ماحول شروع ہوگیا ہے۔ دریں اثنا، گرفتار ٹی ایم سی لیڈر مونوبرتا جانا کی بیوی کی شکایت پر این آئی اے ٹیم اور سی آر پی ایف افسران کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔درحقیقت، ٹی ایم سی لیڈر کی بیوی نے الزام لگایا کہ این آئی اے افسران نے ان کے گھر میں گھس کر ان کی پٹ
    سدارامیا نے انتخابات کے بعد حکومت گرنے کے بی جے پی کے دعوؤں کو  کیا مسترد

    سدارامیا نے انتخابات کے بعد حکومت گرنے کے بی جے پی کے دعوؤں کو کیا مسترد

    Mon, 08 Apr 2024 12:02:00 
     کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے اتوار کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد ریاستی حکومت گر جائے گی مسٹر سدارامیا نے کہا کہ حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ  ملا ہے اور اس نے اعتماد ظاہر کیا کہ اس کی اسکیمیں بلا تعطل جاری رہیں گی-  انہوں نے گزشتہ انتخابات میں کانگریس کی انتخابی کارکردگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اہم ووٹ شیئر حاصل کیا اور بڑی تع
    حج 2024 کے فہرستِ منتظرین میں 3348 عازمین کو اور ملی منظوری

    حج 2024 کے فہرستِ منتظرین میں 3348 عازمین کو اور ملی منظوری

    Mon, 08 Apr 2024 11:49:45 
    حج کمیٹی آف انڈیا کے تحت 2024 میں حج پر جانے کا انتظار کر رہے تقریباً 34000 ہزار عازمین میں3348 عازمین کو دوسری فہرست میں منظوری مل گئی ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او، ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی نے بتایا قرعہ میں منتخب عازمین کے ذریعہ مختلف ریاستوں سے منسوخ کرائی گئی نشستوں کو پُر کرنے لیے دوسری  ویٹنگ لسٹ کو منظوری دے دی گئی ہے ۔اس فہرست میں چھتیس گڑھ کے 36 ، دہلی کے 172 گجرات کے 393 کرناٹک کے 583
    ووٹر آئی ڈی کارڈ نہ ہو تو پھر بھی ڈالا جاسکتا ہے ووٹ!

    ووٹر آئی ڈی کارڈ نہ ہو تو پھر بھی ڈالا جاسکتا ہے ووٹ!

    Mon, 08 Apr 2024 11:43:58 
    لوک سبھا انتخابات میں اب صرف چند دن رہ گئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 19 اپریل کو 21 ریاستوں کی 102 سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ اگر آپ کی عمر 1 اپریل 2024 تک کم از کم 18 سال ہے، تو آپ اس بار لوک سبھا انتخابات میں ووٹ دینے کے اہل ہیں۔ لوک سبھا انتخابات کے لیے سات مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے کے لیے 19 اپریل کو ووٹنگ ہوگی، اس کے بعد 26 اپریل، 7 مئی، 13 مئی، 20 مئی، 25 مئی اور یکم جون کو ووٹنگ ہوگی۔