Sun, 14 Apr 2024 12:23:25
سماجوادی پارٹی چیف اکھلیش یادو نے بجنور کے نہٹور میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے بی جے پی پر ملک کا ماحول خراب کرنے کا الزام لگایا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ نگینہ لوک سبھا سیٹ سے انڈیا اتحاد امیدوار منوج کمار کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔
View more
Sun, 14 Apr 2024 12:19:18
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج اتراکھنڈ کے رُڑکی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نہ صرف لوگوں کو حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لیے بیدار کیا بلکہ یہ بھی کہا کہ یہ وقت حکومت سے حساب کتاب لینے کا بھی ہے۔ انھوں نے رڑکی واقع ہریدوار میں عظیم الشان جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہ انتخاب کا وقت ہے۔ یہ وقت ووٹ ڈالنے کے ساتھ ساتھ حساب لینے ک
View more
Sun, 14 Apr 2024 12:11:06
کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔
View more
Sun, 14 Apr 2024 12:05:34
کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے کہ کم از کم 15 سیٹیں تو جیت ہی لے گی۔ بی جے پی نے گزشتہ مرتبہ ریاست کی 28 لوک سبھا سیٹوں میں سے 25 پر جیت حاصل کی تھی۔
View more
Sun, 14 Apr 2024 11:58:18
لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس پارٹی کے سرکردہ لیڈران پوری طرح سرگرم نظر آ رہے ہیں۔ آج راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی مختلف مقامات پر ریلیوں اور جلسۂ عام سے خطاب کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ چھتیس گڑھ میں ایک جلسۂ عام کے دوران راہل گاندھی نے مرکز کی مودی حکومت کو ایک بار پھر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ووٹرس سے اپیل کی کہ وہ دو نظریات کی لڑائی میں کانگریس پارٹی و انڈیا اتحاد کے امیدواروں
View more
Sun, 14 Apr 2024 11:45:17
ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے ملک کے لئے آمریت کو خطرناک قرار دیتے ہوئے اتحادی حکومت کی وکالت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور جمہوریت کو برقرار رکھنے کے لئے یہاں اتحادی حکومت قائم ہونی چاہئے جو سبھی کو ساتھ لے کر چلنے کا حوصلہ دکھائے۔ اگر ایسا نہیں ہوا تو یہ ملک جو پہلے ہی آمریت کی یلغار جھیل رہا ہے اب پوری طرح سے آمریت کے شکنجے میں کس جائے گا۔ پہلے یہاں سے اپو
View more
Sun, 14 Apr 2024 11:41:39
کانگریس نے ہندوستانی سر زمین پر چین کا قبضہ نہ ہونے کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کےبیان پرسخت ردعمل کا اظہارکرتے ہوئےاسے گلوان میں شہید فوجیوں کی توہین قرار دیا۔پارٹی نے وزیر خارجہ کے بیان کومودی حکومت کے ذریعہ چینی جارحیت کے سامنے ہتھیار ڈال دینے کے مترادف بھی بتایا۔
View more
Sun, 14 Apr 2024 11:12:37
ریاست میں جب پی یوسی اور ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان کیاجاتا ہے تو ساحلی اضلاع جیسےدکشن کنڑا اور اُ ڈ پی ضلع سر فہرست ہوتے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ ساحلی ضلع جسے دانشوروں کا ضلع کہا جاتا ہے نے ریاست میں بہترین تعلیمی کارکردگی حاصل کی ہے۔
View more
Sun, 14 Apr 2024 10:30:24
ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy