Sat, 13 Apr 2024 20:28:28
بھٹکل میں صبح سے جاری شدت کی گرمی کے چلتے، شام ہوتے ہوتے بارش شروع ہوگئی، جس کے ساتھ ہی کچھ پل کے لئے عوام کو گرمی سے راحت مل گئی، لیکن بے موسم برسات کی وجہ سے عوام اِس بات کو لے کر پریشان ہیں کہ اب شہر میں گرمی کی شدت میں مزیداضافہ ہوگا۔
View more
Sat, 13 Apr 2024 18:20:43
بی جے پی لیڈران کے بیانات پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے سوال کیا کہ اگر 75 سالوں میں کچھ نہیں کیا گیا، تو اتراکھنڈ میں ایسی ہنر کس طرح وسعت پائی جہاں سے آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم اور ملک میں ایمس آئے۔ چاند پر چندریان کیسے اُترا... اگر پنڈت جواہر لال نہرو نے انھیں نہیں بنایا ہوتا تو کیا یہ ممکن تھا؟‘ اتراکھنڈ کے نینی تال میں واقع رام نگر میں ایک عوامی جلس
View more
Sat, 13 Apr 2024 18:18:10
عام آدمی پارٹی (عآپ) کے سینئر لیڈر سنجے سنگھ نے ہفتہ کے روز ایک بیان دیا ہے جس میں کہا ہے کہ تہاڑ جیل میں بند دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی بیوی سنیتا کیجریوال نے جب ان سے ملاقات کے لیے درخواست دی، تو انھیں بتایا گیا کہ وہ ان سے آمنے سامنے بیٹھ کر نہیں بلکہ کھڑکی سے بات کر سکتی ہیں۔
View more
Sat, 13 Apr 2024 18:14:37
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتہ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں این ڈی اے کو اکثریت نہیں ملنے والی اور بی جے پی کا ’ابکی بار 400 پار‘ نعرہ صرف سیاسی اسٹریٹجی ہے۔ میسور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سدارمیا نے یہ اظہار خیال کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’’انڈیا بلاک کو واضح اکثریت حاصل ہوگی۔‘‘
View more
Sat, 13 Apr 2024 18:11:40
تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن نے ہفتہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ 4 جون کو انڈیا اتحاد ’میٹھی جیت‘ ڈیلیور کرے گا۔ دراصل راہل گاندھی نے اسٹالن سے گزشتہ روز (جمعہ) ملاقات کی اور اس دوران انھیں مٹھائی بطور تحفہ پیش کیا۔ اس کی ویڈیو کانگریس نے جمعہ کے روز اپنے ایکس ہینڈل سے شیئر بھی کی تھی جس پر اسٹالن نے آج اپنا رد
View more
Sat, 13 Apr 2024 18:07:48
لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر آر جے ڈی نے آج اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا۔ پارٹی کے انتخابی منشور کو ’پریورتن پتر‘ نام دیا گیا ہے، جسے جاری کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ ’’پریورتن پتر کے ذریعہ ہم 24 وعدے لے کر آئے ہیں۔ اگر انڈیا اتحاد کی حکومت بنے گی تو ہم ملک بھر میں ایک کروڑ نوجوانوں کو سرکاری ملازمت دینے کا کام کریں گے۔ آنے والے 15 اگست کو آپ کو بے روزگاری سے آزادی ملنی شروع ہو جائے گی۔‘
View more
Sat, 13 Apr 2024 18:00:06
حلقہ پارلیمینٹ گلبرگہ کرناٹک کے کانگریسی امیدوار اور صدر آل انڈیا کانگریس کمیٹی مسٹر ملیکارجن کھرگے کے داماد مسٹر رادھا کرشنا دوڈمنی نے جمعہ کے دن اہنا پرچۃ نامزدگی داخل کیا ۔
View more
Sat, 13 Apr 2024 13:01:23
کانگرس کے صدر ملکارجن کھرگے نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی پر کئی ریاستوں میں نافذ کانگرس کی ضمانت کی مبینہ طور پر نقل کرنے پر سخت تنقید کی۔ مسٹر کھرگے نے بی جے پی کی یقین دہانیوں کی ساکھ پر سوال اٹھایا، خاص طور پر وزیر اعظم نریندر مودی کے 'مودی کی گارنٹی' کے نعرے کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہاکہ آپ (بی جے پی) کی کیا ضمانت ہے؟ اب وہ (مودی) 'مودی کی گارنٹی' کہہ کر گھوم رہے ہیں۔ وہ ہماری نقل کر رہے ہیں۔
View more
Sat, 13 Apr 2024 12:56:03
بنگلورو کے رامیشورم کیفے میں ہوئے دھماکہ معاملے میں این آئی اے نے دو مبینہ ماسٹر مائنڈ کو کولکتہ سے گرفتار کرلیا ہے، ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق دونوں ملزمین کو ٹرانزٹ ریمانڈ پر بنگلور لایا گیا ہے، جہاں طبی جانچ کے بعد بنگلور میں واقع این آئی اے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy