Mon, 15 Apr 2024 11:09:13
بی جے پی نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے اتوار کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں ’سنکلپ پتر‘ کے نام سے اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا۔ بی جے پی نے اس سنکلپ پتر کو ’مودی کی گارنٹی‘ کے نعرے کے ساتھ جاری کیا ہے۔ کانگریس نے بی جے پی کے سنکلپ پتر کا اپنے ’نیائے پتر‘ سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے منشور میں روزگار، مہنگائی، ایم ایس پی، منی پور، لداخ اور کسانوں جیسے مسائل کا ذکر تک نہیں ہے اور یہ محض ایک
View more
Mon, 15 Apr 2024 11:06:43
عام آدمی پارٹی (عآپ) کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے اتوار کو کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کے ساتھ 20 منٹ سے زیادہ میٹنگ کی۔ بات چیت میں بنیادی طور پر 'انڈیا' بلاک کے ایک مشترکہ کم از کم پروگرام بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی، جسے دونوں پارٹیاں اقتدار میں آنے کی صورت میں لاگو کرنے پر متفق ہوں۔
View more
Mon, 15 Apr 2024 11:03:08
کانگریس نے لوک سبھا الیکشن کیلئے اتوار کو اپنی 15 ویں لسٹ جاری کردی جس میں کنہیا کمار کو شمال مشرقی دہلی سے بھوجپوری فلم اداکار اورموجودہ ایم پی منوج تیواری کے مقابلے میں اتارا گیاہے۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ چرن جیت سنگھ چنّی کو جالندھر سے امیدوار بنایاگیاہے۔
View more
Sun, 14 Apr 2024 19:27:41
بھٹکل بیلنی کا ایک 28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے سعودی عربیہ کے تيماء میں معمولی روڈ ایکسیڈنٹ کے ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی اتنی استطاعت نہیں ہے کہ وہ اتنی بڑی رقم کی بھرپائی کرسکے، اس وجہ سے وہ چار سال سے اُسی چھوٹے سے دیہات میں قید ہوکر
View more
Sun, 14 Apr 2024 19:09:44
شہر کے انناسندر پالیا میں بھٹکل سے تعلق رکھنے والی ایک شادی شدہ خاتون کو اس کے شوہر نے قتل کر دیا جس کے بعد ایچ اے ایل پولیس نے اس کے شوہر کو گرفتار کر لیا ۔
View more
Sun, 14 Apr 2024 18:58:48
ریاست کرناٹک کے مختلف علاقوں میں ہوئی بے موسم کی برسات کی وجہ سے سنیچر کے دن پانچ افراد موت کا شکار ہوگئے جبکہ گزشتہ چار دن میں جملہ 10 افراد کی موت واقع ہوئی ہے ۔
View more
Sun, 14 Apr 2024 18:51:34
تعلقہ کے ساتوڈی آبشار کا نظارہ کرنے کے لئے آئے ہوئے سیاحوں پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کر دیا ، جس کی وجہ سے 15 سے زائد سیاح زخمی ہوگئے ۔ ان میں سے چار افراد کی حالت سنگین ہونے کی خبر ہے ۔
View more
Sun, 14 Apr 2024 12:56:24
سپریم کورٹ 13 اور 14 اپریل کو ہندوستان اور سنگاپور کی اعلیٰ عدالتوں کے درمیان ٹیکنالوجی اور مکالمے پر دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس دوران عدلیہ میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے تبدیلی کے کردار پر توجہ مرکوز کی گئی۔
View more
Sun, 14 Apr 2024 12:53:53
دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سیسودیا نے دہلی کی ایک عدالت سے عبوری ضمانت پر رہائی کی درخواست کی ہے۔ تاکہ وہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے لیے مہم چلا سکیں۔منیش سسودیا اس وقت دہلی شراب پالیسی کیس میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy