Sat, 13 Apr 2024 10:53:51
کرناٹک بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا نے جمعہ کو ہائی پروفائل شیموگہ لوک سبھا حلقہ انتخاب سے آزاد امیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کر دیا۔ آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق ایشورپا نے ہزاروں حامیوں کی موجودگی میں ایک جلوس کی شکل میں پہنچ کر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
View more
Sat, 13 Apr 2024 10:50:53
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کسانوں کے معاملہ میں بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے بتایا کہ اگر کانگریس کی حکومت برسراقتدار آتی ہے تو کسانوں کو کیا سہولیات فراہم ہوں گی۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت میں ایک لاکھ سے زیادہ کسانوں نے خودکشی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی حکومت بننے پر ایم ایس پی کی گارنٹی بھی دی جائے گی اور کسانوں کا قرض بھی معاف ہوگا۔
View more
Sat, 13 Apr 2024 10:42:27
ریاست مہاراشٹر کی اہم اور معتبر شخصیات تشار گاندھی ، رام پنیانی، ٹیسٹا سیتلواد ،آنند پٹوردھن ،بی جی کولسے پاٹل ،رائو صاحب کسبے ،سمبھاجی بھگت اور دیگر نے مہاراشٹر کے ووٹرس سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف اور صرف مہا وکاس اگھاڑی کو ہی ووٹ دیں تاکہ ایکناتھ شندے ، دیویندر فرنویس اور اجیت پوار جیسے مفاد پرست اور اقتدارپرست سیاستدانوں کومنہ توڑ جواب دیا جاسکے ۔
View more
Sat, 13 Apr 2024 10:38:43
ملک کے کروڑوں ووٹرس مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان ہیں اور اس کی تصدیق لوک نیتی ۔ سی ایس ڈی ایس نامی تنظیم کے ذریعے کئے گئے سروے میں بھی ہوئی ہے۔
View more
Fri, 12 Apr 2024 19:42:35
ملک بھر میں کیک بنانے میں مشہور سیون ہیون بیکری کا بھٹکل میں عید الفطر کے دن افتتاح عمل میں آیا۔ بھٹکل تعلقہ ہیلتھ آفسر اور سرکاری اسپتال کی انچارج ڈاکٹر سویتا کامتھ نے پہلے ربن کاٹ کر بیکری کا افتتاح کیا پھر چراغ جلاتے ہوئے افتتاحی تقریب کا افتتاح کیا۔
View more
Fri, 12 Apr 2024 17:47:38
مینگلور پرسٹیج کالج میں سکینڈ پی یو سی (سائنس) میں زیر تعلیم بھٹکلی طالبہ بلقیس بانو بنت محمد محسن سعدا نے 600 میں 585 (97.50 فیصد) مارکس کے ساتھ امتیازی کامیابی درج کی ہے جس پر بھٹکلی جماعت المسلمین کے ذمہ داران نے نہایت خوشی کا اظہار کیا ہے۔
View more
Fri, 12 Apr 2024 17:09:31
پڑوسی تعلقہ ہوناور کے شراوتی بیلٹ کے سڑلگی قصبہ سے تعلق رکھنے والے یونس خان سمیر خان نے سکینڈ پی یو سی کامرس میں 600 میں 584 (97.33 فیصد) مارکس کے ساتھ امتیازی کامیابی درج کی ہے جس پر شراوتی بیلٹ کے مسلمانوں میں مسرت کی لہر پائی جارہی ہے۔ شراوتی کونسل کے ایک ذمہ دار مظفر صاحب نے بتایا کہ ہمارے بیلٹ میں ابھی تک کسی مسلم طالب علم نے اتنی بڑی کامیابی درج نہیں کی تھی، یہ پہلا لڑکا ہے جس نے
View more
Fri, 12 Apr 2024 15:54:51
بھٹکل کمیونٹی جدہ کی جانب سے عید الفطر کے دن بدھ کو عید ملن تقریب کا نہایت سادگی کے ساتھ انعقاد کیا گیا جس میں جدہ میں زیر تعلیم ہونہار بچوں کو تعلیمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
View more
Fri, 12 Apr 2024 02:14:19
بھٹکل سمیت کمٹہ، بیندور، کنداپور، اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ کے ساتھ گلف ممالک میں بدھ کو عیدالفطر پورے جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی، جبکہ جمعرات کو ملک کے دیگر حصوں میں عیدالفطر منائی گئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy