Tue, 16 Apr 2024 11:40:42
لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لیڈران کی ریلیاں اور روڈ شو جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے پیر کے روز انتخابی تشہیر کے مقصد سے ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ جاری کر دیا ہے۔ کانگریس اس نغمہ کے ذریعہ پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل ’پانچ نیائے‘ کے تحت دی گئی 25 گارنٹیوں کو ملک کی عوام تک پہنچائے گی۔
View more
Tue, 16 Apr 2024 11:34:57
ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ واضح رہے کہ ایران نے ایک روز قبل ایک اسرائیلی ارب پتی کے مال بردار جہاز کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا جس پر 17 ہندوستانی سو
View more
Tue, 16 Apr 2024 11:04:59
۴کانگریس کے نوجوان لیڈر کنہیا کمار نے کہا ہے کہ بی جے پی اپنے کئے گئے وعدوں کو پورا نہ نہیں کر سکی۔ اس ناکامی کو چھپانے کی غرض سے وہ ’’ اب کی بار 400 پار‘ کا نعرہ بلند کر رہی ہے۔‘‘ کنہیا کمار ودربھ کے ضلع چندر پور میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی عادت کے مطابق جم کر وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا۔
View more
Tue, 16 Apr 2024 10:54:41
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 15 اپریل کو الیکشن کمیشن پر بی جے پی کے لیے کام کرنے کا سنگین الزام عائد کیا۔ انھوں نے بی جے پی کی حمایت کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کی تنقید کی اور متنبہ کیا کہ اگر ریاست میں ایک بھی فساد ہوا تو وہ کمیشن کے دفتر کے باہر بھوک ہڑتال شروع کر دیں گی۔
View more
Tue, 16 Apr 2024 10:50:33
لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس کے سرکردہ لیڈروں کی ریلیاں اور روڈ شو زور و شور سے جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے آج پڈوچیری و تمل ناڈو میں اجلاسِ عام سے خطاب کیا جس میں بی جے پی کو بدعنوانی کے ایشو پر کٹہرے میں کھڑا کیا۔ انھوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ مودی حکومت ریاستوں کے ساتھ تفریق کرتی ہے اور ملک کے آئینی ڈھانچہ کو بھی کمزور کر رہی ہے۔
View more
Tue, 16 Apr 2024 10:47:05
لوک سبھا انتخاب کو بدعنوانی سے پاک اور شفاف بنانے کے لیے الیکشن کمیشن لگاتار کوششیں کر رہا ہے۔ 15 اپریل کو کمیشن نے اس تعلق سے ایک اہم جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اس کے افسران یکم مارچ سے روزانہ تقریباً 100 کروڑ روپے ضبط کر رہے ہیں۔
View more
Mon, 15 Apr 2024 23:28:51
بھٹکل میں صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر اُترکنڑاضلعی انتظامیہ، ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام بھٹکل کے سرکاری آفسران نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر ووٹنگ بیداری مہم کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ کسی بھی صورت میں اپنی حق رائے دہی کا استعمال کریں۔
View more
Mon, 15 Apr 2024 19:13:04
ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن بھٹکل کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے معلومات فراہم کی گئیں۔
View more
Mon, 15 Apr 2024 18:19:57
سکینڈ پی یو سی سائنس اسٹریم میں انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61 طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال یوسف کولا نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے، لیکن اب پی یو بورڈ کی طرف سے ریزلٹ شیٹ جاری کی گئی ہے۔جس کے مطابق سائنس اسٹریم میں انجمن بوائز کے سبھی بچے کامیاب ہوگئے ہیں
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy