Wed, 17 Apr 2024 12:15:31
پی ڈی پی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کا سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی یہاں پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے یہ باتیں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرنے کے دوران کہیں۔ اس موقع پر انہوں نے سری نگر کے بٹوارہ میں دریائے جہلم میں کشتی پلٹنے کے واقعے پر بھی اظہار افسوس کیا۔
View more
Wed, 17 Apr 2024 12:09:59
زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت مانگا جسے عدالت نے قبول کرلیا۔ اب اس کیس کی اگلی سماعت 23 اپریل کو ہوگی۔
View more
Wed, 17 Apr 2024 11:38:20
ملک بھر میں گائے کے تحفظ کے نام پر مسلمانوں کیخلاف قتل اورہجومی تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر سپریم کورٹ نے ایک بار پھر سخت موقف اختیار کیا ہے۔ عدالت نے ہجومی تشدد کے سنگین معاملے میں کئی ریاستی حکومتوں کو کارروائی سے متعلق جواب داخل کرنے کیلئے چھ ہفتے کا وقت دیا ہے۔
View more
Wed, 17 Apr 2024 11:26:49
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
View more
Wed, 17 Apr 2024 11:02:09
یو پی ایس سی نے سول سروسیز امتحانات 2023کے نتائج کا اعلان کردیا ہےجس میں51مسلم امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر اس سال یوپی ایس سی امتحان میں مسلم امیدواروں کی کامیابی کے فیصد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ کل ملاکر ایک ہزار16 امیدوار کامیاب رہے ہیں جن میں سے51 امیدوار مسلم ہیں یعنی کامیابی کا فیصد 5 رہا ہے جو گزشتہ کچھ برس کے مقابلے میں کافی بہتر ہے۔ اس سے قبل2019میں 3.5 فیصد مسلم امیدوار سول
View more
Tue, 16 Apr 2024 22:40:47
پونچا گاوں میں ایک زیر تعمیر پُل گرنے سے سات افراد زخمی ہوگئے جن کی شناخت مہیش، وجیا، یوسف،مہتاب، اخترول،ناگراج اور جواہر کے طور پر کی گئی ہے ۔
View more
Tue, 16 Apr 2024 22:28:56
دکشن کنڑا میں فرقہ وارانہ سیاست اور بد عنوانیاں ختم کرکے ضلع کی ترقی کی راہ ہموار کرنے کے مقصد آئی این ڈی اے (انڈیا) بلاک کے لیڈروں نے شہر کے ٹاون ہال میں ایک زبردست عوامی اجلاس منعقد کیا ۔
View more
Tue, 16 Apr 2024 22:10:40
) شہر کے سینٹ جوزیف ہال میں ماہی گیر تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور کراولی ماہی گیر مزدوروں کی تنظیم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کاسرکوڈ میں مجوزہ نجی تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف تنظیمی اور قانونی طریقے سے جد وجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
View more
Tue, 16 Apr 2024 12:36:34
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کے روز الور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار للت یادو کی حمایت میں عظیم الشان روڈ شو کیا۔ روڈ شو میں پرینکا کھلی چھت والی گاڑی میں سوار تھیں اور ان کے ساتھ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر ٹیکارام جولی، راجستھان انچارج سکھجندر سنگھ رندھاوا اور کانگریس امیدوار للت یادو بھی گاڑی میں موجود تھے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy