Sun, 21 Apr 2024 20:45:24
اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔
View more
Sun, 21 Apr 2024 20:38:17
بحر عرب میں غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب چھ بجے شہر سے دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔
View more
Sun, 21 Apr 2024 20:35:13
گزشتہ اسمبلی الیکشن کے بعد کنارے کنارے رہنے والے سینئر کانگریسی لیڈر، سابق وزیر اور موجودہ رکن اسمبلی آر وی دیشپانڈے نے لوک سبھا الیکشن کے موقع پر خود کو پوری طرح فعال اور متحرک کر دیا ہے اور ایک نئے جوش و جذبے کے ساتھ کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر کی تشہیری مہم میں سرگرم ہوگئے ہیں ۔
View more
Sun, 21 Apr 2024 17:40:33
17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے، سی آر پی سی، آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی حکومت کے ان تین نئے قوانین کی تعریف کی ہے۔
View more
Sun, 21 Apr 2024 17:30:24
ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔
View more
Sun, 21 Apr 2024 17:21:44
ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ نے ’ہیلتھ اینڈ فٹنس سروسز‘ کے حوالے سے ادا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
View more
Sun, 21 Apr 2024 17:08:49
لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر بنگلورو کے ووٹروں کو یہ کہتے ہوئے دیکھا گیا تھا کہ اگر وہ ان کے بھائی ڈی کے سریش کو ووٹ دیتے ہیں، تو انہیں کاویری ندی سے پانی
View more
Sun, 21 Apr 2024 17:03:19
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ قاتل کو سخت سزا دی جائے۔
View more