Sun, 21 Apr 2024 11:03:09
گزشتہ کل (19 اپریل) ملک کی 102 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے تھے، جن میں منی پور اندرونی اور منی پور باہری (کچھ حصہ) لوک سبھا سیٹوں کے لیے بھی ووٹنگ ہوئی تھی۔ یہاں ووٹنگ کے دوران کئی مقامات سے تشدد اور ای وی ایم میں توڑ پھوڑ کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ اس طرح کے واقعات کو پیش نظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ منی پور کے 11 پولنگ مراکز پر 22 اپریل کو دوبارہ ووٹ ڈالے جائیں گے۔
View more
Sun, 21 Apr 2024 11:00:54
بہار میں لوک سبھا انتخاب کی چار سیٹوں پر ووٹنگ ہونے کے ایک دن بعد آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے ہفتہ کے روز بی جے پی پر طنزیہ حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی ’400 پار‘ والی فلم پہلے ہی دن ’سپر فلاپ‘ ہو گئی ہے۔ انھوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ میں ہی یہ ثابت ہو گیا ہے کہ بی جے پی کا 400 سے زیادہ سیٹ جیتنے کا دعویٰ بے بنیاد ثابت ہو گیا ہے۔
View more
Sat, 20 Apr 2024 21:18:32
اُترکنڑا میں لوک سبھا کے عام انتخابات کے لئے 19 اُمیدواروں کی طرف سے داخل کردہ 36 پرچہ نامزدگیوں کی جانچ سنیچر کو کی گئی اور مختلف وجوہات کی بناء پر 17 کاغذات مسترد کر دیے گئے۔
View more
Sat, 20 Apr 2024 18:05:35
لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے انتخاب کے لیے ریاست میں سی اے پی ایف (مرکزی مسلح پولیس فورس) کی تعیناتی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Sat, 20 Apr 2024 18:01:08
راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔
View more
Sat, 20 Apr 2024 17:57:19
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
View more
Sat, 20 Apr 2024 17:54:32
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کر کے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔
View more
Sat, 20 Apr 2024 17:34:20
وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے مسائل سے متعلق ہیں۔
View more
Sat, 20 Apr 2024 17:22:35
ماوین کوروے بندرگاہ کے علاقے میں مچھلیوں کے شکار پر نکلی ہوئی ایک کشتی تیز ہواوں کی وجہ سے بحیرہ عرب میں ڈوب گئی ، مگر اس پر موجود ماہی گیروں کو بحفاظت بچا لیا گیا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy