Tue, 23 Apr 2024 18:34:17
راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی میگھالیہ، تریپورہ، کونکن اور گوا، تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل، کیرالہ، ساحلی آندھرا پردیش اور ساحلی کرناٹک میں موسم گرم اور مرطوب
View more
Tue, 23 Apr 2024 18:30:22
بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔ مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر لوک سبھا سیٹ سے گریش چندر جاٹو کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیور میں زیر تعمیر ائیر پورٹ کا خاکہ
View more
Tue, 23 Apr 2024 18:22:17
ملک میں لوک سبھا کے دوسرے مرحلہ کے انتخابات جمعہ 26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار مودی حکومت سے ناراض اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے اپنے گھر پہنچ چکے ہیں اور جمعرات کو مزید ہزاروں لوگوں کے کیرالہ پہنچنے کی توقع ہے۔
View more
Tue, 23 Apr 2024 11:49:37
چار دن قبل گدگ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کو جو بہیمانہ قتل ہوا تھا اس معاملے کو حل کرتے ہوئے پولیس نے 8 کرایے کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
View more
Tue, 23 Apr 2024 11:44:11
ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔ اس بات کی اطلاع ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے دی۔
View more
Mon, 22 Apr 2024 21:03:35
گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ’میچ فکسنگ‘ قرار دیا ہے۔
View more
Mon, 22 Apr 2024 20:55:31
وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے کر ملک کے عوام کی طرف سے سخت مذمت کی جارہی ہے۔
View more
Mon, 22 Apr 2024 19:48:58
ملپے ساحل پر سیاحت کے لئے آیا ہوا منڈیا کا رہائشی ایک نوجوان سمندر میں غرقابی کی وجہ سے فوت ہو گیا ۔ واردات اتوار شام کو پیش آئی۔
View more
Mon, 22 Apr 2024 19:09:49
سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے کہا ہے کہ اگر انڈیا بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ سپریم کورٹ کے قائم کردہ "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ ضمانت دینے کے اُصول پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں شاذ و ناد ہی عمل ہوتا ہے ۔ ظاہر بات ہے کہ ہر کوئی ضمانت حاصل کرنے کے لئے سپریم کورٹ تک جانے کی استطاعت نہیں رکھتا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy