Thu, 09 May 2024 10:37:44
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس چیف ممتا بنرجی نے بدھ کے روز بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لوگوں کو پیسے دے کر ان کے ووٹ خرید رہی ہے۔ ترنمول کانگریس امیدوار متالی باگ کی حمایت میں آرام باغ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے یہ الزام عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’بی جے پی ووٹ خریدنے کے لیے لوگوں کو 5000 روپے، 10000 روپے اور 15000 روپے تک دے رہی ہے۔‘‘
View more
Thu, 09 May 2024 10:33:24
جنسی اسکینڈل معاملے میں اغوا و تاوان کی دفعات کے تحت گرفتار جے ڈی ایس رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونّا کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں کوئی راحت نہ دیتے ہوئے 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ انہیں 4 مئی کو ایس آئی ٹی نے گرفتار کیا تھا اور آج (8 مئی) تک وہ ایس آئی ٹی کی تحویل میں تھے۔ انھیں عدالتی تحویل میں دیے جانے کے باوجواد اغوا معاملے میں ان سے تفتیش جاری رہے گی۔
View more
Thu, 09 May 2024 01:48:06
مرکزی تعلیمی بورڈ، جماعت اسلامی ہند نے ''ہندوستان کے دینی مدارس (اسلامی اسکولوں) کے نصاب کی ضابطہ بندی'' کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے امیرجناب سید سعادت اللہ حسینی نے کہا، ''ملک میں دینی مدارس کا نصاب اس وقت زیر بحث ہے۔ اس بحث کی تین وجوہات ہیں۔ پہلی ثقافتی تبدیلیاں ہیں جن سے ہمارا موجودہ دور گزر رہا ہے۔
View more
Thu, 09 May 2024 00:17:00
ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی، عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، مزمل مسجد اور ابوعُبیدہ مسجد سیمی فائنل میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئیں۔
View more
Wed, 08 May 2024 19:49:59
بھٹکل الوے کوڈی بندر کے قریب بحرعرب میں بوٹ سے گر کر ایک ماہی گیرشدید زخمی ہوگیا جس کی شناخت تعلقہ کے بینگرے کے رہائشی گریش دیواڑیگا (35) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Wed, 08 May 2024 19:17:19
بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔
View more
Wed, 08 May 2024 19:13:49
کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے اڈانی-امبانی کے حوالے سے راہل گاندھی پر وزیر اعظم مودی کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت بدل رہا ہے۔ انتخابات کے تین مراحل ہو چکے ہیں اورمودی جی اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ مودی جی کرسی ڈگمگا رہی ہے۔
View more
Wed, 08 May 2024 18:21:43
کسبا گاوں میں واقع دھماکہ خیز اشیاء تیار کرنے والے کارخانے میں دھماکے کی وجہ سے وہاں ملازم کر رہی تین خواتین زخمی ہوگئیں ۔
View more