Mon, 06 May 2024 17:21:16
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اور پی ایم مودی اس پورے معاملے پر خاموش ہیں۔
View more
Mon, 06 May 2024 17:10:14
دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا کی ضمانت کی درخواست کی شدید مخالفت کیں، جنہیں منظور کرتے ہوئے عدالت نے کے. کویتا کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
View more
Mon, 06 May 2024 17:04:00
جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی ان کی عرضداشت کو ہائی کورٹ سے مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سورین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے انتخابات کے پیش نظر درخواست کی جلد از جلد سماعت کی درخواست کی ہے۔ اس پر چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے کہا ہے کہ یہ معاملہ جسٹس سنجیو کھنہ کی سربراہی والی بنچ کے سامنے
View more
Mon, 06 May 2024 17:00:10
لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں۔
View more
Mon, 06 May 2024 12:31:53
لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم کا شور اتوار کی شام پانچ بجے تھم گیا۔الیکشن کمیشن تیسرے مرحلے کی پولنگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہا ہے ۔ انتخابی ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔
View more
Mon, 06 May 2024 11:52:04
مشرقی لداخ کے پینگانگ میں ہوئی ہندوستان اور چین کی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ کی آج چوتھی برسی ہے۔ اس موقع پر کانگریس کے جنرل سکریٹری (مواصلات) جے رام رمیش نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مودی حکومت کے ذریعے اپنی سرحدوں کی حفاظت میں ناکامی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ 15 جون 2020 کو گلوان میں ہمارے 20 بہادر فوجیوں نے ملک کی حفاظت میں اپنی جان قربان کر دی تھی لیکن اس کے بعد حالت یہ ہے کہ ہمارے فوجی
View more
Mon, 06 May 2024 11:38:57
پرجو َل ریونّا ج کے ذریعہ سیکڑوں خواتین کے جنسی استحصال کےمعاملے میں مرکزی حکومت کو گھیرتے ہوئے اتوار کو مہیلا کانگریس نے وزیراعظم مودی سےمطالبہ کیا کہ وہ اپنی اتحادی پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمان کو جرمنی سے ملک واپس لائیں اور ریاستی حکومت کو سونپیں۔
View more
Mon, 06 May 2024 11:31:33
کانگریس نے کرناٹک میں بی جےپی کے ذریعہ جاری کئے گئے اس ویڈیو کے خلاف اتوار کوالیکشن کمیشن میں شکایت درج کرادی ہے جس میں ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کو مسلمانوں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کی گئی ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ ویڈیو سنیچر کو جاری کیا گیا تھا جس پراسی وقت سے سوشل میڈیا پر تنقید ہونے لگی تھی مگر الیکشن کمیشن نے 24 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی خود اس کا نوٹس لینے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔
View more
Mon, 06 May 2024 11:24:04
مہاراشٹر کانگریس کے سینئر لیڈر وجے ویڈٹی وار نے یہ کہہ کر ایک نئے سیاسی تنازع کو ہوا دیدی ہے کہ ممبئی حملوں کے دوران شہید ہونےوالے سینئر آئی پی ایس افسر ہیمنت کرکر ے کی موت دہشت گردوں کی گولی سے نہیں بلکہ ’’آر ایس ایس سے وابستہ ‘‘پولیس افسر کی گولی سے ہوئی۔ ممبئی حملوں کے دوران جاں بحق ہونے والے ہیمنت کرکرے اُس وقت اے ٹی ایس سربراہ تھے اور مالیگاؤں بم دھماکوں کی پرتیں کھولنے نیز بھگوا د
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy