Sat, 11 May 2024 19:18:19
جنوبی برازیل کے ریو گرانڈے ڈو سل صوبے میں گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل طوفانی بارشوں کی وجہ سے کئی علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 126 ہو گئی ہے۔
View more
Sat, 11 May 2024 18:38:23
مینگلور میں واقع اقراء عربک اسکول نے اس سال ایس ایس ایل سی میں صد فیصد کامیابی درج کی ہے تو وہیں بھٹکل کے پڑوسی علاقہ منکی میں واقع المومنات پبلک اسکول اور الہلال انگلش میڈیم ہائی اسکول نے ایس ایس ایل سی امتحان میں کافی بہتر نتائج دئے ہیں۔ المومنات سے اس بار 21 طالبات ایس ایس ایل سی امتحان میں شریک ہوئیں تھیں، تمام 21 کامیاب رہیں۔ اس طرح نتیجہ صد فیصد رہا۔ اسکول کی چھ طالبات نے امتیاز
View more
Sat, 11 May 2024 13:21:35
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو جمعہ کی شام دہلی کی تہاڑ جیل سے رہا کیا گیا - مبینہ شراب پالیسی گھوٹالے سے منسلک بدعنوانی کے الزام میں جیل میں بند رہنے کے 50 دن بعد اور سپریم کورٹ کی جانب سے یکم جون تک ضمانت دینے کے چند گھنٹوں بعد۔ عام آدمی پارٹی کے رہنما کی رہائی کا مطلب ہے کہ وہ اب AAP اور انڈیا بلاک کے لیے جاری انتخابات میں مہم چلا سکتے ہیں، جس میں دہلی کی سات سیٹوں پر 25 مئی کو ووٹ ڈالے ج
View more
Sat, 11 May 2024 11:03:58
مہاراشٹر کے شہر پونے کی ایک خصوصی عدالت نے توہم پرستی کے خلاف جدوجہد کرنے والے ڈاکٹر نریندر دابھولکر کے قتل کیس میں 13 سال بعد اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ اس سازش کے کلیدی ملزم ڈاکٹر وریندر تاوڑے اور دو دیگر ملزمان سنجیو پونالیکر اور وکرم بھاوے کو ثبوتوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے بری کر دیا گیا ہے۔ دابھولکر کو گولی مارنے والے شرد کالسکر اور سچن ایندورے کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے اور ہر ایک پر 5 لاکھ ر
View more
Sat, 11 May 2024 10:51:51
کرناٹک کے سابق وزیر اعلی اور جنتا دل سیکولر (جے ڈی-ایس) لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی کی قیادت میں پارٹی کے ایک وفد نے گورنر تھاور چند گہلوت سے ملاقات کرکے ہاسن کے ایم پی پرجول ریونا سے جڑے مبینہ سیکس اسکینڈل معاملہ کی تحقیقات سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) سے کرانے میں مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Sat, 11 May 2024 10:47:26
ملک کی راجدھانی دہلی اور اس کے آس پاس کے شہروں میں گزشتہ رات لوگوں کو دھول بھرے طوفان کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد دہلی این سی آر کے کئی علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہوئی۔ اس سے ایک طرف دہلی کے لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملی، وہیں دوسری طرف عمارتیں اور درخت گرنے کے واقعات بھی سامنے آئے۔ ان واقعات میں دو افراد ہلاک اور 23 افراد شدید زخمی ہوئے۔
View more
Sat, 11 May 2024 10:42:57
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی 10 مئی کو امیٹھی کے مختلف علاقوں میں انتخابی تشہیر کرتی ہوئی دکھائی دیں۔ اس دوران انھوں نے لگاتار پی ایم مودی اور مرکزی حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک تقریب میں تو انھوں نے پی ایم مودی کو بالواسطہ انداز میں یہاں تک کہہ دیا کہ ’’جو زیادہ ڈراتا دھمکاتا ہے، وہ سب سے بڑا بزدل ہوتا ہے۔‘‘
View more
Sat, 11 May 2024 10:39:39
انڈیا اتحاد کے نمائندہ وفد نے آج الیکشن کمیشن سے ملاقات کر شروعاتی دو مراحل کے ووٹنگ فیصد سے متعلق اپنی فکر مندی کا اظہار کیا۔ دراصل لوک سبھا انتخاب کے شروعاتی دو مراحل میں ووٹنگ فیصد کے حتمی اعداد و شمار بہت تاخیر سے جاری کیے گئے تھے اور ابتدائی اعداد و شمار و حتمی اعداد و شمار کے درمیان بڑا فرق (5.5 فیصد) دیکھنے کو ملا تھا۔
View more
Sat, 11 May 2024 10:35:49
سپریم کورٹ کے سابق جج مدن بی لوکر، دہلی ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس اجیت پی شاہ اور دی ہندو کے سابق ایڈیٹر ان چیف این رام کی طرف سے دی گئی دعوت کو راہل گاندھی نے قبول کر لیا ہے۔ تینوں شخصیات نے گزشتہ روز راہل گاندھی اور نریندر مودی کو کھلی بحث سے متعلق دعوت نامہ بھیجا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy