Wed, 08 May 2024 17:24:40
لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ریاستوں میں کم ووٹنگ ہوئی ہے ان میں بہار، مہاراشٹر، یوپی، گجرات شامل ہیں۔
View more
Wed, 08 May 2024 17:14:34
حیدرآباد کے نواحی علاقہ باچوپلی میں کل رات بارش کے دوران زیرتعمیر مکان کی دیوار گرپڑنے کے نتیجہ میں 7افراد ہلاک ہوگئے۔منگل کی شام باچوپلی کی رینوکاایلماں کالونی میں یہ واقعہ پیش آیا۔
View more
Wed, 08 May 2024 17:04:38
لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر آج پورے ملک میں تیسرے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔ اس طرح 283 سیٹوں پر کھڑے سبھی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہو گیا۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں ووٹنگ ٹرینڈ کو انڈیا بلاک کے حق میں بتایا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’آج انتخاب کا تیسرا مرحلہ ختم ہونے کے ساتھ اب تک 283 سیٹوں کے لیے
View more
Wed, 08 May 2024 16:59:40
رپورٹس کےمطابق منگل کو کرناٹک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکسکو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے ویڈیو کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت ہٹائے۔
View more
Wed, 08 May 2024 12:17:24
لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اتر کنڑا ضلع اور کتور خانہ پور پر مشتمل لوک سبھا حلقے میں منجملہ 76.53 فیصد پولنگ ہوئی جو پوری طرح پرامن رہی ۔
View more
Wed, 08 May 2024 12:08:48
لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اور کرناٹک کے دوسرے اور آخری مرحلے میں جن 14 سیٹوں کے لئے پولنگ ہوئی ان میں اتر کنڑا ضلع کا بھٹکل ودھان سبھا حلقہ بھی شامل تھا جہاں 76 فی صد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ بھٹکل اسمبلی حلقے کے شہری اور دیہی علاقوں میں موجود تمام پولنگ سینٹرس پر صبح سے ہی پولنگ نے اچھی خاصی رفتار پکڑی تھی ۔ دوپہر کے وقت ذرا سی سست رفتاری کے بعد شام ہونے تک اس میں دوبارہ تیزی دیکھی گ
View more
Wed, 08 May 2024 12:00:38
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کے روز کہا کہ انتخابی مہم کے دوران نفرت انگیز تقاریر کرنے والے بی جے پی لیڈروں کے معاملہ میں الیکشن کمیشن نے آنکھیں بند کر لی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ’ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ‘ کو ’مودی آف کنڈکٹ‘ میں تبدیل کر دیا ہے۔
View more
Wed, 08 May 2024 11:50:38
لوک سبھا انتخابات کے لیے جاری تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران کرناٹک میں ریزرویشن کا معاملہ ایک بار پھر گرما گیا ہے۔ اس معاملے پر کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے ریزرویشن کے تعلق سے وزیر داخلہ امت شاہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھی پی ایم مودی کی طرح جھوٹ بولنے کی بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں اور ہرطرف جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔
View more
Wed, 08 May 2024 11:43:57
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سمیت قانون ساز کونسل کے 11 نو منتخب اراکین نے منگل کو قانون ساز کونسل کے اراکین کے طور پر حلف لیا۔ قانون ساز کونسل کے چیئرمین دیویش چندر ٹھاکر نے نومنتخب اراکین کو عہدے کا حلف دلایا۔ حلف برداری کی تقریب میں اسمبلی کوٹہ سے منتخب ہونے والے اراکین، دونوں نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری اور وجے کمار سنہا کے ساتھ ساتھ وزیر وجے کمار چودھری بھی موجود تھے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy