Sun, 12 May 2024 10:09:19
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج آندھرا پردیش میں بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) اور مرکز کی مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نہ صرف انھیں عوام مخالف بتایا، بلکہ ملک کی جمہوریت کے لیے بھی مضر قرار دیا۔
View more
Sun, 12 May 2024 10:04:08
’’جتنے بھی آئین کے خود مختار ادارے ہیں، جمہوریت کے تحت چلنے والے جتنے بھی شعبے ہیں، ان کو بی جے پی و مودی حکومت ایک ایک کر کے کاٹ رہی ہے، اور آئین کو ختم کرنے پر آمادہ ہے۔‘‘ یہ بیان کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے آج بہار کے مظفر پور میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔
View more
Sun, 12 May 2024 09:59:52
کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے آج ایک بار پھر پرجول ریونّا معاملے میں مرکز کی مودی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا۔ انھوں نے بی جے پی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ جے ڈی ایس کے معطل رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا کا سفارتی پاسپورٹ رد کرنے سے اسے کون روک رہا ہے؟
View more
Sun, 12 May 2024 09:55:49
دہلی شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں 10 مئی کو سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت ملنے کے بعد اروند کیجریوال آج متحرک نظر آئے۔ سب سے پہلے وہ کناٹ پلیس کے ہنومان مندر پہنچے اور دیوتا کے سامنے سر جھکا کر پوجا کی۔ یہاں سے نکلنے کے بعد وہ قریب میں واقع ایک دوسرے مندر میں بھی گئے۔ اس کے بعد کیجریوال عام آدمی پارٹی کے ہیڈ کوارٹر پہنچے، جہاں کیجریوال کے استقبال کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی گئی تھیں۔
View more
Sat, 11 May 2024 20:04:26
مہاراشٹر کے امراؤتی سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ نونیت رانا کور کے خلاف تلنگانہ میں الیکشن کمیشن کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے افسران کی شکایت کی بنیاد پر نونیت رانا کے خلاف شاد نگر پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
View more
Sat, 11 May 2024 19:59:39
سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو جمعہ کو کوئی راحت نہیں دی اور کہا کہ وہ ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی ان کی درخواست پر اگلے ہفتے سماعت کرے گا ۔ مسٹر سورین جھارکھنڈ میں مبینہ زمین گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کے کیس میں تین ماہ سے زیادہ عرصے سے عدالتی حراست میں جیل میں بند ہیں۔
View more
Sat, 11 May 2024 19:54:38
تجربہ کار سیاست داں، بالی ووڈ اسٹار اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے لیڈر شتروگھن سنہا نے بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انگریزی روزنامہ ’انڈیا ایکسپریس‘ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی کا یہ دعویٰ کہ لوک سبھا انتخابات میں وہ 400 پار کرے گی؟ غلط ثابت ہونے والا ہے۔ اسی طرح کا نعرہ اس نے دہلی، کرناٹک و مغربی بنگال کے اسمبلی الیکشن کے دوران بھی لگایا تھا لیکن اسے ذلت آمیز ناکامی ملی تھی
View more
Sat, 11 May 2024 19:49:16
دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کو فیصلہ سنایا کہ وہ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کو مائیکرو مینج (نچلی سطح پر الیکشن کمیشن کے ایک ایک قدم پر نظر رکھنا) نہیں کر سکتا۔ لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران نفرت انگیز تقاریر کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کے جواب میں جسٹس سچن دتہ نے یہ بات کہی۔ بنچ نے کہا کہ ’’کون فیصلہ کرے گا کہ مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی ہے؟
View more
Sat, 11 May 2024 19:34:54
پولیس نے بی جے پی کے ایک اور لیڈر کو حراست میں لیا ہے جو ہاسن کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے خلاف جنسی ہراسانی کے معاملے میں سرخیوں میں تھے۔ الزام ہے کہ انہوں نے ایک خاتون کو مبینہ طور پر جنسی طور پر ہراساں کیا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر کارروائی کی ہے۔ فی الحال ملزم سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy