Sun, 12 May 2024 12:58:19
ہاتھرس میں اکٹوبر 2020ء میں مسعود احمد کو یو اے پی اے اور ای ڈی کیس میں صحافی صدیق کپن اور دیگر کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ مسعود کو ساڑھے تین سال متھرا جیل میں سنگین الزامات کا سامنا کرنے کے بعد بالآخر رہا کیا گیا۔
View more
Sun, 12 May 2024 12:48:11
لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کیلئے انتخابی مہم کا شور سنیچر کی شام ۶؍ بجے تھم گیا۔ اس مرحلے میں ۹؍ریاستوں اور ایک یونین ٹیریٹری (مرکز کے زیر انتظام علاقہ ) کی ۹۶؍ پارلیمانی سیٹوں پرایک ہزار ۷۱۷؍ امیدوار میدان میں ہیں۔
View more
Sun, 12 May 2024 12:42:12
دہلی کے پوش علاقے جنگ پورہ میں ایک بزرگ ڈاکٹر کے قتل کے معاملے کی ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈاکٹر پر پہلے تشدد کیا گیا اور پھر کتے کے پٹے سے گلا گھونٹنے سے پہلے کسی چیز سے سر پر وار کیا گیا۔ علاوہ ازیں پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ڈاکٹر کے دونوں کتوں کو باتھ روم میں بند کر دیا تھا۔
View more
Sun, 12 May 2024 12:38:43
الیکشن کمیشن نے پہلے دو مرحلوں میں ووٹنگ کے اعداد و شمار جاری کرنے میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرنے پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے پر تنقید کی ہے۔ الیکشن کمیشن کے اس ردعمل کو راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے مکمل طور پر غیر مناسب اور غیر متوقع قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ لگتا ہے الیکشن کمیشن کسی ایک خاص پارٹی کے ساتھ کھڑا ہے۔
View more
Sun, 12 May 2024 10:40:49
کانگریس قائد راہول گاندھی نے ہفتہ کے دن وزیراعظم نریندر مودی پر طنز کیا۔ انہوں نے انہیں ”ٹمپو ارب پتیوں“ کا ”کٹھ پتلی راجہ“ قراردیا۔
View more
Sun, 12 May 2024 10:38:16
پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے دن الزام عائد کیا کہ جموں وکشمیر نظم ونسق ان کی پارٹی اور اس کے حامیوں کو چن چن کر نشانہ بناکر لوک سبھا الیکشن کو ”فکس“ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
View more
Sun, 12 May 2024 10:34:35
چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے ہفتہ کے دن ریاستی گورنر سی وی آنند بوس کو ان پر لگے دست درازی کے الزام کے سلسلہ میں نشانہ تنقید بنایا اور کہا کہ گورنر کو واضح کرنا چاہئے کہ وہ کیوں مستعفی نہیں ہورہے ہیں۔
View more
Sun, 12 May 2024 10:30:49
اے آئی سی سی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ اقتدار کیلئے مذہب کے نام پر لوگوں میں نفرت پھیلانا، بھائی کو بھائی سے لڑانا، جمہوریت اور دستور کو بدلنا بہت بڑا گناہ ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy