Mon, 13 May 2024 12:19:35
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے 7 مئی کو اپنے بھتیجے آکاش آنند کو دونوں اہم عہدوں سے ہٹا دیا تھا۔ آکاش آنند کو قومی رابطہ کار اور بی ایس پی سربراہ مایاوتی کا جانشین قرار دیا گیا تھا اب مایاوتی نے سوشل میڈیا پر یہ جانکاری دیتے ہوئے آ کاش آنند کو ان دونوں اہم عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔
View more
Mon, 13 May 2024 12:12:07
لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں اور 203 اسمبلی سیٹوں کے لیے پیر کی صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوئی اور شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔
View more
Mon, 13 May 2024 12:07:59
لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے ووٹنگ کے تین مراحل ہو چکے ہیں اور اشارے مل رہے ہیں کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اس بار اپنی 2019 کی کارکردگی کو نہیں دہرا پائے گی۔ دریں اثنا، کسانوں نے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) - بی جے پی امیدواروں اجے مشرا 'ٹینی'، کرن بھوشن سنگھ اور پرجول ریونا کے خلاف محاذ آرائی کر کے بی جے پی کے بحران کو مزید بڑھا دیا ہے۔
View more
Mon, 13 May 2024 11:40:54
مدارس و اسکول میں سالانہ تعطیلات کے موقع پر مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام حسب سابق پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا جو 21 اپریل سے لے کر 5 مئی تک کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
View more
Mon, 13 May 2024 11:32:01
وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو مغربی بنگال کے بیرک پور، پنچلا، چنسورہ اور پرسرہ میں ریلیوں سے خطاب کیا اور ایک بار پھر یہ شوشہ چھوڑا کہ انڈیا اتحاد اگر اقتدار میں آگیا تو مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دیگا۔
View more
Mon, 13 May 2024 11:23:57
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اتوار کو مودی کی گارنٹی کے مقابلے میں عام آدمی پارٹی کی ۱۰؍ گارنٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا مودی کی گارنٹیاں قابل بھروسہ نہیں ہیں جبکہ ہم اپنی گارنٹیاں اور وعدے پورے کرنے والے ہیں۔
View more
Mon, 13 May 2024 11:19:24
اتر پردیش کے رائے بریلی میں اتوار کو امت شاہ کی ریلی کے دوران بی جے پی کے کارکنوں نے ایک صحافی کی پٹائی کی اور اسے اسپتال پہنچا دیا۔
View more
Mon, 13 May 2024 11:10:58
لوک سبھا کی انتخابی مہم کے لیے آج وزیر اعظم بہار کے پٹنہ میں ہیں۔ یہاں وہ روڈ شو کرنے والے ہیں۔ اس موقع پر کانگریس کی جانب سے پی ایم مودی سے 4 سوالات کیے گئے ہیں۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش کے ذریعے کیے گئے ان سوالات میں پٹنہ اسمارٹ سٹی، بہٹا ایئرپورٹ، پیپر لیک اور پٹنہ یونیورسٹی کو مرکز یونیورسٹی کا درجہ دینا میں شامل ہے۔
View more
Mon, 13 May 2024 11:07:58
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ اگر وہ دوبارہ جیل گئے تو بی جے پی عوام کی مفت بجلی اور پانی بند کردے گی اور سرکاری اسکولوں اور اسپتالوں کو خراب کردے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy