Thu, 30 Mar 2017 03:19:44
اتر پردیش میں غیر قانونی گوشت کی دکانوں اور مذبح خانوں کو بند کئے جانے کے بعد اب گوشت خوروں کو ہراساں کرنے کا یہ سلسلہ بی جے پی کے اقتدار والی دیگر ریاستوں میں بھی پھیلتا جارہا ہے. ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اب راجستھان، اتراکھنڈ، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں بھی غیر قانونی مذبح خانوں کے نام پر گوشت کی دکانوں پر انتظامیہ نے حملہ بولتے ہوئے اُنہیں بندکرانا شروع کردیا ہے۔
View more
Thu, 30 Mar 2017 03:05:07
ایئر انڈیا کے ایک سینئر ملازم کو چپل مارنے کے معاملے میں ملزم شیوسینا کے ممبر پارلیمنٹ رویندر گائیکواڑ نے ایک تحریری بیان جاری کرکے اب اس معاملے پر صفائی دینے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے چار صفحات کے اپنے بیان میں لکھا ہے کہ میری درخواست تھی کہ ایئر انڈیا کی خراب سروس کی شکایت کے لیے مجھے شکایت بک دیا جائے، لیکن مجھے شکایت بک نہیں دیا گیا
View more
Thu, 30 Mar 2017 02:47:36
اترپردیش اے ٹی ایس نے کانپور دہشت گرد ماڈیول کی جانچ کے دوران بڑی کامیابی ہاتھ لگنے کا دعوی کیا ہے۔ اے ٹی ایس کی ٹیم نے دہشت گرد ماڈیول کو بھاری مقدار میں کارتوس سپلائی کرنے کے الزام میں راگھویندر سنگھ چوہان کو گرفتار کر لیا ہے۔ اے ٹی ایس کی اگر مانیں تو مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کے بعد چوہان کے نام کا انکشاف ہوا تھا، چوہان ایک آرمس ڈیلر ہے۔
View more
Thu, 30 Mar 2017 00:06:47
عام طور پر لوگ سیر و سیا حت کے لئے اس لئے جاتے ہیں کہ وہ بے فکر ہو کر زندگی کے کچھ لمحات گزاریں اور ذہنی و جسمانی سکون حاصل کریں۔ لیکن عرب امارات کی ایک فیمیلی کو یوروپ کی سیر و سیاحت کے لئے جانے کے بعد وہاں سے اپنے خوش گوار لمحات کی تصاویر سوشیل میڈیا پرپوسٹ کرنا بہت مہنگا پڑا کیونکہ ان تصاویر سے چوروں کو یہ پیغام مل گیا کہ ابو ظہبی میں ان کے گھر پرتالا لگا ہوا ہے ۔
View more
Wed, 29 Mar 2017 23:38:29
منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ڈائریکٹر مسٹر جے ٹی رادھا کرشنن نے بتا یا ہے کہ یکم اپریل سے منگلورو ایئر پورٹ پر انٹرنیشنل مسافروں کے لئے ای ۔ویزا کی سہولت شروع ہوجائے گی۔ مینگلور میں اس سہولت کے ساتھ مینگلور ائرپورٹ ریاست کرناٹک کا دوسرا ائرپورٹ ہوگا جہاں ای ویزا کی سہولت ہوگی۔ اس سے پہلے یہ سہولت کرناٹکا میں صرف بنگلورو ایئر پورٹ پر ہی مہیا تھی، اور ای ۔ویزا کے ساتھ منگلورو کا سفر کرنے والوں
View more
Wed, 29 Mar 2017 17:40:10
یہاں کے قریبی علاقہ مرونتے نیشنل ہائی وے پرکار اور لاری کی ٹکر میں کار پر سوار پولس کا ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا جسے قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ حادثے میں کار کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
View more
Wed, 29 Mar 2017 11:28:53
ریاستی لیجسلیٹیو کونسل میں آج اپوزیشن لیڈر کے ایس ایشورپا نے مسلمانوں کے تئیں اپنے اور اپنی پارٹی کے تعصب کا برہنہ مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اگلے انتخابات میں ان مسلمانوں کو ٹکٹ دینے پر غور کرے گی جو بی جے پی دفتر کا کچرا صاف کریں،
View more
Wed, 29 Mar 2017 11:16:12
وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہاکہ برہت بنگلور مہانگر پالیکے کے تمام 198 وارڈوں میں نما کینٹین شروع کرنے کا ریاستی حکومت نے بجٹ میں جو منصوبہ اعلان کیا ہے اسے آنے والے دنوں میں اندرا کینٹین پکارا جائے گا۔
View more
Wed, 29 Mar 2017 11:12:42
ریاستی حکومت نے فی کوئنٹل راگی کیلئے 1770 روپیوں کی قیمت متعین کی ہے، اس کے ساتھ ہی ریاستی حکومت کی طرف سے کاشتکار کو فی کوئنٹل 450 روپیوں کی تائیدی قیمت ، جملہ 2170 روپے کی رقم ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy