کاروار، 31/ اکتوبر (ایس او نیو) ضلع کے کمٹہ تعلقہ کی تدڑی ماہی گیر بندرگاہ پر تین دن قبل ہوئے سانحہ میں مچھلی کی زہریلی گیس سے تین افراد کی موت کے بعد پھر ایک بار وہی حادثہ اب کاروار کے مودگا ماہی گیر بندرگاہ پر پیش آیا ہے اور اطلاع کے مطابق یہاں بھی ر زہریلی گیس کی وجہ سے دو ماہی گیروں کی موت واقع ہوگئی ہے ۔
مودگا میں موکامبیکا نامی ماہیی گیر کشتی کے کولڈ اسٹوریج کی صفائی کے دوران زہرلی گیس سے فوت ہونے والے ماہی گیروں کی شناخت اوڈیشہ کے رہنے والے پورندر بسرا (21 سال) اور آکاش نائک (24 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ اس واقعہ میں زہریلی گیس کی وجہ سے سنگین طور پرمتاثرہ لالیندرا (41 سال)کو کاروار میڈیکل کالج ہاسپٹل (کریمس) میں داخل کیا گیا ہے۔
صرف تین کے وقفے کے دوران دو مرتبہ پیش آنے والے سانحہ کے وجہ سے ماہی گیر کشتیوں کے کولڈ اسٹوریج خانے میں بڑی مقدار میں زہریلی گیس کی موجودگی اور اس کے صفائی کے دوران احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کرنے کے معاملے پر گمبھیر سوال اٹھ رہے ہیں ۔