Sat, 03 Jun 2017 01:00:19
ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ونایک پاٹل کا کہنا ہے کہ ساحلی شہروں میں چوری اور ڈکیتی کے لئے دیگر ریاستوں سے آنے والی لٹیروں کی ٹیمیں سرگرم ہوگئی ہیں۔ اس بات کی تصدیق کنداپورکے بعض مقامات سے ملنے والے سی سی کیمرہ فوٹیج سے ثابت ہوگئی ہے۔بین الریاستی چوروں کی ٹولیاں ضلع شمالی کینرا میں وارداتیں انجام دینے کے اشارے ملنے کے بعد ڈی وائی ایس پی قیادت میں تحقیقات کے لئے پولیس کی 2ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
View more
Sat, 03 Jun 2017 00:53:08
بنٹوال تعلقہ اسسٹنٹ کمشنررینوکا پرساد نے 2جون سے 9کی نصف شب تک تعلقہ بھر میں امتناعی احکامات جاری کردئے ہیں۔ امتناعی احکام کے مطابق بنٹوال تعلقہ میں اس دوران پانچ یا اس سے زیادہ لوگ بازار اورعام مقامات کے علاوہ عوامی عمارتوں اور سرکاری دفاتر کے اطراف جمع نہیں ہوسکیں گے ۔
View more
Sat, 03 Jun 2017 00:42:02
مرڈیشور کے باشندے مؤظف سر شتا دار رگھو رام بھٹ اور سروجا بھٹ کے پوتے اور بنٹوال پی ڈبلیو ڈی کے اسسٹنٹ انجینئر امیش بھٹ کے فرزند نوین بھٹ نے IASامتحان میں شاندارکامیابی درج کرتے ہوئے ملک میں37واں رینک حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
View more
Fri, 02 Jun 2017 23:45:27
یہاں سے قریب 60 کلو میٹر دور بیلتنگڈی کے سنتے کٹے کے قریب ایک شخص کا بیہمانہ قتل کیا گیا جس کی شناخت تمپا پجاری (52) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ قتل کے الزام میں پولس نے اُسی کے پڑوس میں رہنے والے بی بی ایم II کے طالب العلم چند ر شیکھر (18) کو گرفتار کرلیا ہے، جس نے مبینہ طور پر خود پولس تھانہ پہنچ کر اپنی گرفتاری پیش کی ہے۔ حادثہ جمعہ کی شب پیش آیا۔
View more
Fri, 02 Jun 2017 16:12:13
آن لائن ٹریول کمپنی Make my tripکے بانی گائے پر ٹویٹ کرکے تنازعات میں آ گئے ہیں۔انہوں نے ٹوئٹر پر گؤکشی سے منسلک حکومت کی طرف سے لائے گئے نئے قانون کی مذمت کی تھی۔
View more
Fri, 02 Jun 2017 16:08:08
کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی میں ہردوئی سے اپنے شوہر کا علاج کرانے آئی ایک خاتون سے تین لڑکوں نے مبینہ طور پر اجتماعی عصمت دری کی۔پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ 42سال کی ہردوئی کی خاتون اپنے شوہر کا علاج کرانے میڈیکل کالج آئی تھی۔
View more
Fri, 02 Jun 2017 16:01:47
آپ حکومت کے سابق وزیر کپل مشرا نے گزشتہ دنوں ادویات اسکینڈل کا الزام لگایا تھا۔دہلی پولیس کی بدعنوانی مخالف برانچ (اے سی بی)نے اس معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔
View more
Fri, 02 Jun 2017 15:59:01
عام آدمی پارٹی کے سابق وزیر کپل مشرا جمعرات کو راج گھاٹ پہنچے۔انہوں نے یہاں کہا کہ ہم عدم تشدد کا ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔
View more
Fri, 02 Jun 2017 15:54:41
بین الاقوامی عدالت میں کلبھوش جادھوکی پھانسی کی سزا پر روک لگائے جانے کے کچھ دنوں بعد پاکستان نے جمعرات کو کہا کہ بھارتی شہری کو اس وقت تک پھانسی نہیں دی جائے گی، جب تک اس کی تمام رحم کی درخواستوں پرسماعت مکمل نہیں ہو جاتی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy