Wed, 07 Jun 2017 13:58:51
سرینگر میں واقع قومی ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ(این آئی ٹی )کی سرکاری ویب سائٹ کو مبینہ طور پر پاکستانی ہیکروں نے ہیک کر لیا اور اس پر کشمیر کی آزادی کی حمایت کا پیغام پوسٹ کر دیا۔
View more
Wed, 07 Jun 2017 13:56:22
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے آج کہا کہ ملک کی ترقی سست پڑی ہے کیونکہ بنیادی وجہ نوٹ بندی ہے اور معیشت صرف عوامی اخراجات کے انجن پر چل رہی ہے۔
View more
Wed, 07 Jun 2017 13:54:05
ملک میں گوشت پر پابندی کو لے کر چل رہی بحث کے درمیان مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ وہ خود بھی گوشت خور ہیں اور کھانا ہر شخص کی اپنی پسند کا موضوع ہے۔
View more
Wed, 07 Jun 2017 13:50:26
چار نجی ایئر لائن کمپنیوں کے 34پائلٹوں کو وہاٹس ایپ گرو پ پر افسران کے خلاف فحش میسج پوسٹ کرنے کے ایوی ایشن ریگولیٹری ڈی جی سی اے کی شکایت پر منگل کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا۔
View more
Wed, 07 Jun 2017 13:47:34
مشہورتاریخ داں پارتھا چٹرجی کے ایک مضمون پر تنازعہ ہو گیا ہے۔پارتھا چٹرجی نے کشمیر میں ایک شہری کو جیپ سے باندھ کر لے جانے کے واقعہ کا موازنہ جلیاں و الا باغ سانحہ سے کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آزاد ہندوستان کا جنرل ڈائر مومنٹ ہے۔
View more
Wed, 07 Jun 2017 13:43:32
پریس کی آزادی کا مکمل احترام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مرکزی تفتیشی بیورو سی بی آئی نے میڈیا اور این ڈی ٹی وی کی طرف سے چینل کے پرموٹر اور دیگر سے متعلق اس کی تحقیقات کو پریس کی آزادی پر حملہ بتائے جانے کو سراسر غلط بتایا ہے۔
View more
Wed, 07 Jun 2017 13:40:45
محکمہ انکم ٹیکس نے آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کی بیٹی اور راجیہ سبھا ایم پی میسا بھارتی کو ایک ہزار کروڑ روپے کے مبینہ غیر اعلانیہ زمینی سودے اور ٹیکس چوری معاملے کی تحقیقات کے تحت تازہ سمن جاری کیا ہے ۔
View more
Wed, 07 Jun 2017 13:37:06
سابق وزیر مواصلات دیاندھی مارن اور ان کے بھائی کلاندھی مارن غیر قانونی ٹیلی فون کنکشن معاملے میں آج اہم ملزمان کے طور پر سی بی آئی عدالت میں پیش ہوئے۔
View more
Wed, 07 Jun 2017 13:35:05
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پیرس کے ماحولیاتی سمجھوتے پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا بیان چونکانے والا تھا۔مجھے امید ہے کہ اس فیصلے پر امریکہ نظر ثانی کرے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy