Sun, 29 Apr 2018 19:29:40
بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار دو مئی کو وزیراعظم نریندر مودی سے دہلی میں ملاقاتکریں گے۔ وزیراعظم مودی سے ملاقات کرکے نتیش کمار بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دیئے جانے کا مطالبہ کریں گے۔
View more
Sun, 29 Apr 2018 19:25:41
آندھراپردیش بی جے پی کےلیڈر نے پارٹی کے قومی صدرامیت شاہ کو خط لکھا ہے۔ریاستی بی جے پی کے عہدہ سے کے ہری بابو نے حال ہی میں استعفیٰ دے دیا ہے۔
View more
Sun, 29 Apr 2018 19:06:35
شمالی کوریا اپنے جوہری تجربہ گاہ کو رواں سال مئی میں بند کرکے جنوبی کوریا اور امریکی ماہرین کو جگہ کے معائنے کے لیے دعوت بھی دے گا۔جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا اپنے جوہری تجربات کی سائٹ کو مئی میں بند کر دے گا۔
View more
Sun, 29 Apr 2018 19:03:29
اتحادی افواج کی یمنی وزارت داخلہ کی عمارت پر بمباری کے نتیجے میں 2کمانڈروں سمیت 50 افراد جاں بحق ہو گئے۔سعودی ٹی وی کے مطابق اتحادی افواج نے عمارت پر بمباری کردی،
View more
Sun, 29 Apr 2018 18:52:22
امریکی وزارت خارجہ نے معمولی پس و پیش کے بعد بالآخر خلیجی ریاست بحرین کو جنگی ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔امریکی محکمہ دفاع ’پینٹا گون‘ کے ماتحت ایک ایجنسی کے مطابق امریکا بحرین کو 90 کروڑ 11 لاکھ ڈالر مالیت کے متعدد لڑاکا ہیلی کاپٹر فروخت کرے گا۔
View more
Sun, 29 Apr 2018 18:48:00
یمن کی سرکاری فوج نے عبوری دارالحکومت عدن میں ہفتے کے روز ایک فوجی کارروائی کے دوران شدت پسند گروپ ’داعش‘ کے ایک انتہائی خطرناک اور مطلوب کمانڈر صالح ناصر فضل الباخشی کو ہلاک اور تنظیم کے تین شدت پسندوں کو حراست میں لے لیا۔
View more
Sun, 29 Apr 2018 18:31:37
امریکا میں جمعے کے روز ایک 72 سالہ سابق پولیس اہل کار جوزف ڈی اینجلو پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔ اس پر ستّر اور اسّی کی دہائیوں میں کیلیفورنیا ریاست میں دہشت پھیلانے کا الزام ہے۔
View more
Sun, 29 Apr 2018 18:22:33
سعودی عرب کا ایک فوجی دستہ ترکی کے شہر ازمیر پہنچا ہے جہاں وہ ’EFES 2018‘ کے عنوان سے ہونے والی فوجی مشقوں میں حصہ لے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy