Wed, 16 May 2018 13:01:56
ترکی کی مسلح افواج نے شام کے شہر ادلب میں 11 ویں فائر بندی چیک پوسٹ قائم کر دی ہے۔شام کے شہر ادلب میں بفر زون کے موضوع پر ترکی، روس اور ایران کے درمیان سمجھوتہ طے پا گیا تھا۔
View more
Wed, 16 May 2018 12:59:11
امریکا کی جانب سے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے دستبرداری کے بعد سے یورپی یونین کے لیے صورتحال پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے۔ اس موقع پر امریکا نے کہا ہے کہ وہ نئے جوہری معاہدے پر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
View more
Wed, 16 May 2018 12:46:15
امریکہ کے بہت سے اتحادیوں اور مخالفین نے اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کے فیصلے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگیوں اور تناؤ میں اضافہ ہو گا۔
View more
Wed, 16 May 2018 12:43:18
فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے امریکا کی جانب سے تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
View more
Wed, 16 May 2018 12:39:51
لبنانی ایران نواز شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے شام سے اسرائیل کے زیر تسلط وادی گولان پر میزائل حملوں نے شام کی جنگ کو ایک نئے موڑ میں داخل کر دیا ہے۔
View more
Wed, 16 May 2018 12:35:09
مصر کی حکومت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے فلسطینیوں کا مفت علاج کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مصری وزیر صحت ڈاکٹر احمد عماد الدین نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی حکومت نے اسپتالوں کو احکامات دیے ہیں
View more
Wed, 16 May 2018 12:31:56
عرب لیگ کیسیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے ایک بیان امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ کو اس خطرناک اقدام کے حقیقی نتائج کا کوئی ادراک نہیں۔قاہرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عرب لیگ کے سربراہ نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں سوموار کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینیوں کا قتل عام خطرے کی گھنٹی ہے۔
View more
Wed, 16 May 2018 12:29:14
کل سوموار کو فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر ’عظیم الشان واپسی مارچ‘ کے شرکاء پر اسرائیلی فوج کی وحیشانہ فائرنگ اور بڑی تعداد میں شہریوں کی ہلاکتوں کے بعد آج اس معاملے پر غور کے لیے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
View more
Wed, 16 May 2018 12:26:56
سعودی عرب نے نہتے فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی بحالی اور نصب العین کے حصول کے لیے ان کے ساتھ کھڑا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy