Tue, 05 Jun 2018 13:41:48
ضمنی الیکشن میں خراب نتائج کے تقریباً ایک ہفتہ کے بعد بی جے پی نے ناراض چل رہے اپنے معاونین کو منانے کی قواعد شروع کردی ہے۔ اسی سلسلے میں بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ ممبئی جاکر شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کریں گے۔ شیو سینا سے منسلک ذرائع نے کہا کہ امت شاہ اور ادھو ٹھاکرے کے درمیان جمعرات شام 6 بجے ماتوشری میں ملاقات ہوگی۔
View more
Tue, 05 Jun 2018 12:25:49
وزارت دفاع کے ایک حکم سے ہزاروں فوجی خاندانوں کی زندگیاں خطرے میں پڑسکتی ہیں۔ کینٹونمنٹ بورڈ ایریا کے سارے راستے کھول دیئے گئے ہیں۔ اڑی، پٹھان کوٹ، کلوچک، سجوان، نگروٹا وغیرہ حادثات کو بھی نظر انداز کردیا گیا ہے۔ ایک بار پھر سے کینٹونمنٹ کے راستے کھولنے پر غور کرنا چاہئے۔ یہ کہنا ہے آرمی افسروں کی بیویوں کی تنظیم آرمی ویلفیئر ایسوسی ایشن (آوا) کے ارکان کا۔
View more
Tue, 05 Jun 2018 12:17:05
ہندوستانی فٹبال ٹیم کے کپتان سنیل چھتری نے اپنے 100 ویں میچ میں دو گول داغے، جس سے ہندوستان نے انٹر کانٹینیٹل کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں پیر کو کینیا کو 0-3 سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ یقینی کرلی۔
View more
Tue, 05 Jun 2018 12:11:51
موصولہ اطلاعات کے مطابق گوئٹے مالا میںآتش فشاں پہاڑ پھٹنے سے 25 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی سے تقریبا 40 کلومیٹر دور واقع ’فیوگو‘آتش فشاں زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔
View more
Tue, 05 Jun 2018 12:08:10
خلیجی ممالک اورمتحدہ عرب امارات نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے انتباہ کے بعد انسانوں اورجانوروں کے لیے جان لیوا Nipah وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھارت سے پھل اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔
View more
Tue, 05 Jun 2018 12:04:34
جوئے کے عادی ایک بچے نے اپنے والد کے تجارتی کریڈٹ کارڈز سے لگ بھگ 80 ہزار برطانوی پاؤنڈ ا?ن لائن جوئے میں خرچ کردیئے اور یہ رقم پاکستانی روپوں میں تقریباً سوا کروڑ بنتی ہے۔
View more
Tue, 05 Jun 2018 11:59:55
امریکہ کے وزیر دفاع جم میٹس نے کہا ہے کہ شمالی کوریا پر سے بین الاقوامی پابندیاں صرف اسی صورت میں ہٹائی جائیں گی جب پیانگ یانگ اپنے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کے لیے ٹھوس اقدام کرے گا۔
View more
Tue, 05 Jun 2018 11:54:08
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں پولیس نے ایک کیتھڈرل میں گھسنے والے شخص کو گولی مار دی ہے۔اس واقعے کے بعد پولیس نے شہر کے وسط میں واقع اس تاریخی کیتھڈرل کا محاصرہ کر لیا ہے۔
View more
Tue, 05 Jun 2018 11:28:59
جھارکھنڈ میں گریڈیہہ ضلع میں 58 سالہ ساوتری دیوی نام کی ایک خاتون کی بھوک کی وجہ سے موت ہوجانے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ خاتون کے گھر میں کئی دنوں سے اناج کا ایک دانا بھی نہیں تھا ۔ کئی دنوں تک بھوکی رہنے کے بعد اس نے گزشتہ ہفتہ کی صبح دم توڑ دیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy