Wed, 06 Jun 2018 12:10:20
جیورگی ٹاؤن تعلقہ گلبرگہ میں2 جون بروز ہفتہ کودواین ای کے ایس آر ٹی سی بسوں کے تصادم کے سبب اس حادثہ میں تین اردو میڈئیم پرائیمری اسکول کی معلمات فرحین بیگم ، عائشہ صدیقہ ،ساراہ خاتون کے علاووہ بس ڈرائیور رکپا ہلاک ہوگئے تھے۔
View more
Wed, 06 Jun 2018 12:01:00
سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم ایرسیل میکسس معاملے میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے سامنے آج پیش ہوئے ۔اس معاملے میں چدمبرم کو دہلی کی ایک عدالت نے راحت دیتے ہوئے ان کی گرفتاری پر آئندہ 10؍جولائی تک کے لئے روک لگادی ہے۔
View more
Wed, 06 Jun 2018 11:48:00
سنندا پشکر موت معاملے میں ان کے شوہر ششی تھرور کو عدالت نے ملزم تسلیم کیا ہے۔ پٹیالہ ہاوس کورٹ نے دہلی پولیس کے چارج شیٹ پر نوٹس لیا۔ ششی تھرور کو 498 اے کے تحت بھی سزا ہوسکتی ہے۔ اس معاملے کی آئندہ سماعت 7 جولائی کو ہونی ہے۔
View more
Wed, 06 Jun 2018 11:39:15
بنگلورو میں ایک اولا کیب ڈرائیور نے ایک خاتون کو یرغمال بناکر اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور پھر اس کے کپڑے اترواکر تصویر کھینچ لی ۔ خاتون کی شکایت کے بعد پولیس نے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔
View more
Wed, 06 Jun 2018 11:30:45
نائیجیریا کی ایک مسجد میں افطار کے دوران یکے بعد دیگرے تین خودکش حملوں میں کم ازکم 10 افراد جاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔
View more
Wed, 06 Jun 2018 11:23:17
مرکزی حکومت کو بڑی راحت دیتے ہوئے آج سپریم کورٹ نے ایس سی؍ایس ٹی زمرے سے وابستہ سرکاری ملازمین کے پرموشن میں ریزرویشن جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔ عدالت عظمیٰ نے ان عواقب کو سامنے رکھاکہ مختلف عدالتوں میں دیئے گئے احکامات سے یہ معاملہ 2015ء سے التوا میں پڑاتھا۔
View more
Wed, 06 Jun 2018 11:14:55
سعودی حکومت نے رمضان المبارک کے تیسرے عشرہ کے آغاز پر مکہ المکرمہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت حفاظتی اقدامات کیے ہیں، مسجد الحرام اور اطراف کے علاقوں میں فضائی سکیورٹی اور نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔
View more
Wed, 06 Jun 2018 11:08:07
ریاست کرناٹک میں ایچ ڈی کمار سوامی کی قیادت والی کانگریس جے ڈی ایس مخلوط حکومت کی کابینہ میں پہلے مرحلہ کی توسیع چہارشنبہ کے دن دوپہر 2؍بجے کی جائے گی۔ ریاستی گورنر واجوبھائی رودا بھائی والا نئے وزراء کو راز داری کا حلف دلائیں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy