Tue, 03 Jul 2018 11:37:19
ریاستی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر بی ایس یڈیورپانے آج ودھان سودھا میں اپوزیشن لیڈر کے دفتر اپنا کام کاج شروع کردیا۔ ریاستی لیجسلیچر اجلاس سے گورنر کے خطاب سے قبل یڈیورپا نے ودھان سودھا کی پہلی منزل پر واقع اپوزیشن لیڈر کے دفتر میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کسانوں کے قرضے معاف کرنے کے معاملے میں وزیراعلیٰ کمار سوامی اپنے وعدے پر قائم نہیں رہ پائے۔
View more
Tue, 03 Jul 2018 11:30:24
ریاست میں کسانوں نے کوآپریٹیو اداروں اور بینکوں سے جو زرعی قرضے حاصل کئے ہیں اسے معاف کرنے کے لئے ریاستی حکومت کے اعلان کے مطابق وزیراعلیٰ کمار سوامی کی طرف سے امکان ہے کہ بجٹ میں واضح طور پر بتادیا جائے گا کہ کسانوں کے کتنے قرضے معاف ہوں گے۔
View more
Tue, 03 Jul 2018 11:22:23
ریاستی وزیر برائے آبی وسائل ڈی کے شیوکمار نے کہا ہے کہ 10جولائی تک ریاست کے کاویری طاس سے وابستہ منتخب نمائندوں کا ایک اجلاس طلب کیا جائے گا ۔ جس میں کاویری آبی تنازعے اور مرکزی حکومت کی طرف سے کاویری نگرانی بورڈ کی تشکیل کرکے کرناٹک کے ساتھ کی گئی ناانصافی کے متعلق تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
View more
Tue, 03 Jul 2018 11:15:03
ریاست میں کانگریس جنتادل (ایس) مخلوط حکومت کی نئی ترجیحات کا احاطہ کرتے ہوئے آج گورنر واجو بھائی والا نے پندرھویں اسمبلی کے پہلے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا ، جس میں انہوں نے حکومت کی طرف سے تعلیم ، صحت ، ہاؤزنگ اور سماجی بہبود کے شعبوں پر خصوصی توجہ دینے کا اعادہ کیا۔
View more
Tue, 03 Jul 2018 00:57:27
سپریم کورٹ میں آج بظاہر پہلا راؤنڈ اقلیتی فرقے کے حق میں رہا جب عدالت عظمی نے تعدد ازدواج اور نکاح حلالہ کے آئینی جواز کو للکارنے والی ثمینہ بیگم کی عرضی کی فوری سماعت سے انکار کردیا۔
View more
Tue, 03 Jul 2018 00:54:42
پنجاب نیشنل بینک کے ساتھ تقریبا 13 ہزار کروڑ روپے کا لون فراڈ کرنے کے اصل ملزم نیرو مودی کے خلاف انٹرپول نے ریڈکارنر نوٹس جاری کر دیا ہے۔
View more
Tue, 03 Jul 2018 00:49:39
بہار میں ضلع جموئی کے سکندر ہ تھانہ علاقہ کے بچھوے موڑ کے نزدیک بدمعاشوں نے کل دیر رات حق اطلاعات (آر ٹی آئی) کارکن سمیت دو لوگوں کو گولی مارکر قتل کردیا۔
View more
Tue, 03 Jul 2018 00:40:47
راڑی کے جس کنبہ میں 11 افراد کی موت ہوئی ہے وہ ایک بابا کا بھکت بتایا جا رہا ہے۔ ایسا اندازہ ہے کہ اسی بابا کی ہدایت پر یہ کنبہ تمام پوجا پاٹھ کیا کرتا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy