Sat, 07 Jul 2018 12:46:46
موڈیپو بولیار روڈ پرٹپّر اور اومنی کار کے درمیان ہوئے ایک خطرناک حادثے میں ایک دس سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا تھاجسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ لیکن علاج کارگر نہیں ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بچے نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔
View more
Sat, 07 Jul 2018 12:41:58
شہر کے بندر روڈ سیکنڈ کراس میں ایک گھرکی تعمیراتی اشیاء جو سڑک کنارے جمع کی گئی تھیں اس سے برساتی نالا ڈھک گیا تھا اور بارش کے پانی کی نکاسی میں رکاوٹ پیدا ہوگئی تھی۔ ا س کے علاوہ بارش کا پانی آس پا س کے گھروں میں گھسنے کی شکایت بلدئی کو موصول ہورہی تھی۔
View more
Sat, 07 Jul 2018 12:38:49
ریاستی وزیر برائے دیہی ترقیات کرشنا بائرے گوڈا نے واضح کیا کہ پڑوسی ریاستوں کیرلااور آس پاس پھیلے ہوئی مہلک نپا بخار سے آم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ آج اسمبلی میں رمیش کمار کی طرف سے نپا وائرس کے سبب آم کی فصلوں کو نقصان ہونے کے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کی طرف سے آم کے کاشتکاروں کی مناسب مدد کے لئے قدم اٹھائے جائیں گے۔
View more
Sat, 07 Jul 2018 11:57:29
ریاست میں کانگریس جنتادل (ایس) مخلوط حکومت کو بی جے پی کے رکن سی ٹی روی کی طرف سے ناپاک گٹھ جوڑ قرار دئے جانے کے سبب ایوان میں شور وغل مچ گیا۔
View more
Sat, 07 Jul 2018 11:55:44
گذشتہ دو دنوں سے کرناٹک کے تینوں ساحلی اضلاع میں زبردست بارش جاری ہے، ضلع اُترکنڑا ، اُڈپی اور دکشن کنڑا کے تقریبا تمام تعلقہ جات سے بھاری بارش کی خبریں موصول ہورہی ہیں جس سے تمام علاقوں میں عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے تین دنوں تک مزید بارش جاری رہنے کی جانکاری دی ہے۔
View more
Sat, 07 Jul 2018 11:54:51
سابق ریاستی وزیر اور معروف فلم اداکار امبریش نے دعویٰ کیا کہ کانگریس قیادت کی طرف سے انہیں نظر انداز کرنے کے نتیجے میں ریاست میں کانگریس کی بدترین شکست ہوئی ہے۔خاص طور پر منڈیا ضلع میں انہیں نظر انداز کرنے کی بھاری قیمت کانگریس نے چکائی ہے۔
View more
Sat, 07 Jul 2018 11:49:01
ریاست میں وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کی طرف سے کل پیش کئے گئے بجٹ میں ساحلی علاقوں کو نظر انداز کئے جانے کے خلاف آج اس علاقے کے اراکین اسمبلی نے ودھان سودھا کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
View more
Sat, 07 Jul 2018 11:44:58
ریاستی حکومت کی طرف سے ان سرکاری اور ایڈڈ اسکولوں کو جہاں طلبا کی تعداد کم ہے دیگر اسکولوں میں ضم کئے جانے کی اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن نے مخالفت کی اور کہاکہ فوری طور پر اس تجویز کو ترک کیا جائے۔
View more
Sat, 07 Jul 2018 11:28:35
ریاستی حکومت کی طرف سے کسانوں کے قرضے معاف کرنے کے اعلان کے دوسرے ہی دن آج برہت بنگلور مہانگر پالیکے کے سبھی کارپوریٹروں نے اس کے لئے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ بطور عطیہ دینے کا فیصلہ آج بی بی ایم پی کونسل اجلاس میں حکمران پارٹی کے لیڈر کے ایم شیوراج نے یہ تجویز پیش کی اور کہاکہ وزیراعلیٰ نے بجٹ میں بنگلور کے لئے بہت کچھ دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy