Sat, 28 Jul 2018 21:14:21
25جولائی کو ویویکا نگر کے قریب کے ایس آر ٹی سی بس کی ٹکر لگنے سے کرشنا مورتی تڈس کی موت واقع ہوگئی تھی اور اس کی 9ویں جماعت میں زیر تعلیم چھوٹی لڑکی شدید زخمی ہوگئی تھی۔ علاج کے لئے اس زخمی لڑکی کو ہبلی کے کیمس اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
View more
Sat, 28 Jul 2018 12:08:21
مسجدوں میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور کھلی جگہ میں نماز ادا کرنے سے متعلق تنازعہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے اور اس بار آواز مہاراشٹر نو نرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے نے بلند کی ہے۔
View more
Sat, 28 Jul 2018 12:05:40
کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے مشرقی دہلی میں تین بچیوں کی مبینہ طور پر بھوک سے موت معاملے پر آج افسوس ظاہر کیا اور الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت نے منریگا اور غذائی تحفظ قانون کا بے رحمی سے نظر انداز کیا ہے۔
View more
Sat, 28 Jul 2018 12:00:23
پہلے ٹی ڈی پی الگ ہوئی، پھر شیوسینا نے عدم اعتماد پر ساتھ چھوڑا، جے ڈی یو نے سیٹوں کی تقسیم پر آنکھیں د کھائی اور اب بی جے پی کی ایک اور حلیف جماعت مودی سرکار کے فیصلے کے خلاف کھل کر سامنے آگئی ہے ۔
View more
Sat, 28 Jul 2018 11:54:40
ملک میں گؤ رکھشا کے نام پر دہشت گردی روز کا تماشہ ہے ؛لیکن اس وقت زرخرید گؤ رکشکوں کے منھ پر طمانچہ لگ گیا جب دوارکا کے چھاولا علاقے میں ایک گوشالا میں 36 گائیں مردہ ملیں۔
View more
Sat, 28 Jul 2018 11:47:17
رافیل طیارے سودے میں مبینہ بے ضابطگی کو لے کر نریندر مودی حکومت پر مسلسل حملے کر رہی کانگریس نے آج دعوی کیا کہ اس لڑاکا طیارے سودے کے تناظر میں ایک معروف بھارتی گروپ کی کمپنی کو کل1,30,000 کروڑ روپے کا کنٹراکٹ ملا ہے۔
View more
Sat, 28 Jul 2018 11:42:42
سپریم کورٹ نے مرکزی انفارمیشن کمیشن اور ریاستی انفارمیشن کمیشن میں خالی اسامیوں پر آج تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ کورٹ نے مرکز اور سات ریاستوں کو چار ہفتوں کے اندر اندر حلف نامہ داخل کر وضاحت کی ہدایت دی ہے کہ خالی عہدوں پر کتنے وقت کے اندر اندر تقرریاں ہو ں گی۔
View more
Sat, 28 Jul 2018 11:38:44
باری پادا شہر میں چار اے ٹی ایم لوٹے جانے کے واقعات کے بعد مبینہ طور پر غفلت برتنے کے سلسلے میں 10 پولیس اہلکاروں کو آج معطل کر دیا گیا۔ میور بھنج کے پولس سپرنٹنڈنٹ اویناش کمار نے معطلی حکم جاری کیا۔
View more
Sat, 28 Jul 2018 11:28:55
الیکشن کمیشن آف انڈیا( ای سی آئی) نے میگھالیہ میں رانی کور(ایس ٹی) اسمبلی حلقے کے ضمنی چناؤ کا اعلان کردیا ہے۔حلقے میں پولنگ 23 اگست 2018 کو ہوگی جب کہ ووٹوں کی گنتی 27 اگست 2018 کو کی جائے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy