Mon, 19 Nov 2018 20:59:36
اتوار شام آٹھ بجے سے پیر صبح دس بجے تک بھٹکل تعلقہ میں بجلی سپلائی بند ہوجانے سے آج پیر صبح بھٹکل کے بعض پرائیویٹ اسکولوں میں چھوٹے بچوں کو چھٹی دینی پڑی کیونکہ الیکٹری سٹی نہ ہونے سے اسکول میں پانی بند ہوگیا اور بالخصوص ٹوائلٹ میں پانی نہ ہونے سے اسکول انتظامیہ کے لئے یہی بہتر لگا کہ وہ چھوٹے بچوں کو چھٹی دے کر گھر پر ہی رکھیں۔
View more
Mon, 19 Nov 2018 13:24:56
جب سے گوا کی حکومت نے فارمولین کے مسئلے پر بیرونی ریاستوں سے مچھلیوں کی درآمد پر پابندی رکھی ہے اور کچھ قانونی شرائط لاگو کی ہیں، تب سے ساحلی کرناٹکا کے شہروں میں اس کا کچھ ملا جلا اثر دکھائی دے رہا ہے۔
View more
Mon, 19 Nov 2018 12:53:16
شمالی کرناٹک کے بیلگاوی ضلع میں گناہ اگانے والے کسانوں نے احتجاج کیا اور سوورنا سودھا کے احاطہ میں گنا سے لدی لاریوں کو زبردستی گھسا کر حکومت کے خلاف نعرے لگائے ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10؍ کسان لیڈروں کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کےخلاف ایف آئی آر درج کردیا ۔
View more
Mon, 19 Nov 2018 11:49:57
تملناڈو میں تباہی مچانے کے بعد طوفان ’گجا‘ نے ساحلی کرناٹک پر دستک دی ہے۔ضلع جنوبی کینرا اور اڈپی کے کئی مقامات پر اتوار کی شام سے بھاری برسات ہونے کی اطلاع ملی ہے
View more
Mon, 19 Nov 2018 11:42:31
کھیل کا میدان اس وقت رنج و غم کے ماحول میں بدل گیا جب کرکٹ کھیلتے وقت دل کا دورہ پڑنے سے ایک نوجوان کھلاڑی ہلاک ہوگیا۔
View more
Mon, 19 Nov 2018 01:50:40
تعلقہ کے ارشینگری میں بادلوں کی گرجدار آواز کے ساتھ گرنے والی ایک بجلی کی زد میں آکر ایک خاتون کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت ہیمنپّا لمانی (52) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ واقعے میں دو دیگر زخمی ہوئے ہیں جنہیں منڈگوڈ تعلقہ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
View more
Mon, 19 Nov 2018 01:02:46
یہاں موگلی ہونڈا نیشنل ہائی وے 66 پر رات قریب گیارہ بجے ایک خالی آئیل ٹینکر اُلٹ جانے سے نیشنل ہائی وے بند ہوگیا، مگر علاقہ کے آزاد اسپورٹس سینٹر کے اراکین نے فوری اپنا تعائون پیش کرتے ہوئے دوسری ایک لاری کی مدد سے ٹینکر کو سیدھا کرکے سڑک کنارے لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔
View more
Sun, 18 Nov 2018 20:46:53
سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا کی دبئی آمد کے موقع پر کرناٹکا این آر آئی فورم کی جانب سے دبئی میں گذشتہ روز دیوے گوڈا کے لئے تہنیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں یہ بات بھی بتائی گئی کہ ریاست کرناٹک سے وزیراعظم منتخب ہونے والے دیوے گوڈا واحد شخص ہیں۔ پروگرام میں شال اوڑھ کر شری دیوے گوڈا جی کی تہنیت کی گئی اور ملک کے لئے دی گئی ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔
View more
Sun, 18 Nov 2018 19:46:43
اوپنر اسمرتی مندھانا کے کیریئر کی بہترین 83 رنز کی اننگز کے بعد گیند بازوں کی مخلوط کارکردگی سے ہندوستان نے آئی سی سی خواتین ورلڈ ٹی 20 کے گروپ بی میچ میں ہفتہ کو آسٹریلیا کو 48 رنز سے کراری شکست دی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy