Sat, 24 Nov 2018 12:29:03
فہرست رائے دہندگان میں ناموں کے اندراج کا سلسلہ آج سے ریاست بھر میں زور پکڑ چکا ہے۔ ووٹر لسٹوں میں جن افراد کا نام نہیں ہے ان کے ناموں کی شمولیت کے لئے آج سے تین دنوں تک ریاست کے ہر پولنگ بوتھ میں ناموں کے اندراج کا کیمپ لگا ہے۔
View more
Sat, 24 Nov 2018 12:23:42
آنے والے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس جے ڈی ایس اتحاد سے کرناٹک میں اپنے وجود کو خطرہ محسوس کرتے ہوئے بی جے پی نے ابھی سے انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کرتے ہوئے ایسا منصوبہ مرتب کیا ہے کہ کسی بھی حال میں کرناٹک میں اس کی سیٹیں کم نہ ہونے پائیں اور ساتھ ہی بی جے پی کے خلاف قومی سطح پر عظیم اتحاد کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرنے میں لگے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا کو اس نے نشانہ بنانا طے کیا ہے۔
View more
Sat, 24 Nov 2018 12:20:02
شہر بنگلور میں گندگی کی نکاسی کا مسئلہ دن بہ دن بے قابو ہوجاتا رہاہے۔ جابجا گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر بنگلور کی شہرت داغدار ہورہی ہے۔ اس مسئلے کو کل وقتی طور پر سلجھانے اور شہر کی صفائی یقینی بنانے کے مقصد سے ریاستی حکومت اس بات پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے کہ شہر میں گندگی کی نکاسی کے لئے ا یک مخصوص کارپوریشن قائم کیا جائے۔
View more
Sat, 24 Nov 2018 12:15:46
ریاستی حکومت نے ریاست کے تمام اسکولوں اور کالجوں میں طلبا کی طرف سے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے، اور حکم جاری کیا ہے کہ اس پابندی کو پامال کرنے کی سزا کے طور پر طلبا کا موبائل فون ضبط کیا جاسکتا ہے۔
View more
Sat, 24 Nov 2018 12:07:23
پچھلے ایک ہفتے سے بلگاوی اور بنگلور میں شکر کے کارخانوں کی طرف سے واجب الادا بقایا جات کی ادائیگی کا مطالبہ لے کر احتجاج پر آمادہ کسانوں کے ساتھ وزیر برائے آبی وسائل ڈی کے شیوکمار کی بات چیت کے بعد آج ان کسانوں نے نہ صرف احتجاج واپس لے لیا بلکہ اس مسئلے کے حل کے لئے حکومت کو مہلت دینے پر بھی آمادگی ظاہر کی۔
View more
Sat, 24 Nov 2018 11:21:12
پاکستان کے خیبر پختونخواہ صوبہ کے اورکزئی علاقے میں جمعہ کو ہوئے زبردست دھماکے میں کم از کم 30افراد مارے گئے اور40دیگر زخمی ہوگئے ۔مقامی نیوز چینل ‘جیو ٹی وی’ کے ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا کہ یہ دھماکہ اورکزئی ایجنسی کے کلایا شہر میں امام بارگاہ کے باہر ہوا۔
View more
Fri, 23 Nov 2018 15:50:14
چینی قونصل خانے پر حملہ کی کوشش اُس وقت ناکام ہوگئی جب حفاظتی دستوں نے دہشت گردوں پر جوابی فائرنگ کرتے ہوئے تین کو موقع پرہی ڈھیر کردیا۔ پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس کاروائی میں دو پولس اہلکار بھی شہید ہوگئے جبکہ ایک سیکوریٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔ واقعہ جمعہ کو کراچی کے کلفٹن نامی مقام پر واقع چینی قونصل خانے پر پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قونصل خانے کا تمام چینی عملہ بالکل محفوظ ہے اور صورت
View more
Thu, 22 Nov 2018 23:46:02
وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے گنے کے کاشتکاروں کے بقایا جات کی ادائیگی یقینی بنانے کے لئے آج شہر میں شکر کے کارخانوں کے مالکوں سے تبادلۂ خیال کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy