Tue, 01 Jan 2019 21:50:00
ضلع اُترکنڑا کے کمٹہ تعلقہ کے منکی میدان کے قریب نیشنل ہائی وے 66 پر تیز رفتار بس اور لاری کے درمیان ہوئے تصادم میں بس پر سوار 30 سے زائد لوگ زخمی ہوگئے، جنہیں کمٹہ سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 01 Jan 2019 20:30:21
دبئی میں بھٹکل پریمئیر لیگ المعروف بی پی ایل کرکٹ کا آٹھواں ٹورنامنٹ مورخہ 15 مارچ 2019 سے شروع ہوگا، البتہ بی پی ایل کے لئے ٹیموں کا اندراج 3/ جنوری سے شروع ہوگا۔ اس بات کی اطلاع ٹورنامنٹ کے کمشنر جوکاکوشمس الدین ضیاء نے دی۔
View more
Tue, 01 Jan 2019 13:11:15
بہترین اداکار اور زبردست ڈائیلاگ رائٹر قادر خان (81سال) کا سنگین بیماری کے چلتے انتقال ہو گیا۔ قادر خان کے بیٹے سرفراز نے اس کی تصدیق کی ہے۔ وہ دماغ کی ایک خطرناک بیماری سے جوجھ رہے تھے اور کینیڈا کے ایک اسپتال میں ان کا علاج چل رہاتھا۔ جمعہ کو ان کے برین نے کام کرنا بند کر دیا تھا۔
View more
Tue, 01 Jan 2019 13:06:35
آدھی رات کے بعد نئے سال کا جشن منانے کے نام پر سڑک جام کرنے والوں کو منتشر کرنے کی کوشش ایک اسسٹنٹ پولیس سب انسپکٹر کو بہت مہنگی پڑی اور چاقو کے وار سے زخمی ہوکر اسے اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔
View more
Tue, 01 Jan 2019 12:52:01
ضلع جنوبی کینرا کے اپن انگڈی جونیئر کالج کے تین طالب علم اس وقت نیتراوتی ندی میں غرقاب ہوگئے ، جب ندی کنارے برتھ ڈے منانے کے بعد انہوں نے ایک دوسرے کے منھ پر پوتے گئے کیک کو دھونے کی کوشش کی اور پیر پھسل کر ندی میں گرنے والے ایک دوست کو بچانے کی کوشش میں دیگر دو ساتھی بھی موت کے منھ میں چلے گئے۔
View more
Tue, 01 Jan 2019 12:47:50
سال 2018کے آخری دن ملپے کے ساحل پربڑے جوش و خروش کے ساتھ ’کائٹ فیسٹول‘ منایا گیا جس کی وجہ سے خوبصورت اور رنگ برنگی پتنگیں چاروں طرف آسمان میں اڑتی ہوئی نظر آئیں اورسیاحوں کے لئے یہ ایک دلکش نظارہ ثابت ہوا۔
View more
Tue, 01 Jan 2019 12:42:49
کروڑوں روپے کے اسٹامپ پیپر گھپلہ معاملہ کے اہم ملزم عبدالکریم تیلگی سمیت تمام آٹھ ملزمین کو آج ناسک کی ایک عدالت نے بری کردیا۔یہ فیصلہ تیلگی کی موت کے ایک سال سے زیادہ وقت کے بعد آیا ہے ۔
View more
Tue, 01 Jan 2019 12:37:48
بنگلور یونیورسٹی کی جانب سے 54ویں سالانہ کانووکیشن میں اپنے طلباء کو 358 گولڈ میڈل دیئے جائیں گے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر کے آر وینو گوپال نے بتایا کہ ان میڈلس پر 20 لاکھ روپئے کا خرچ آئے گا۔
View more
Tue, 01 Jan 2019 12:33:27
خبر رساں اداروں کے مطابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی حکمران جماعت عوامی لیگ نے اتوار 30 دسمبر کو ہونے والے عام انتخابات میں اپوزیشن کے مقابلے میں بڑی برتری حاصل کر لی ہے اور حتمی نتائج میں عوامی لیگ کو کل 350 نشستوں میں سے 281 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy