Mon, 04 Feb 2019 12:44:18
مڈل آرڈر کے بلے باز امباٹی رائیڈو کی 90 رن کی شاندار اننگز اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا (45 رن اور دو وکٹ) کی بہترین آل راونڈر کارکردگی کی بدولت ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو پانچویں اور آخری ون ڈے میں آج 35 رن سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 4-1 سے اپنے نام کرلی۔
View more
Mon, 04 Feb 2019 12:37:17
جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں کپتان ڈیوڈ ملر کی طوفانی اننگز اور اس کے بعد آخری اوورس میں گیند بازوں کی اچھی گیند بازی کی بدولت جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلہ میں پاکستان کو7 رنوں سے شکست دی ۔ ساتھ ہی ساتھ جنوبی افریقہ نے سیریز میں دو صفر سے ناقابل تسخیر برتری بھی حاصل کرلی ہے۔
View more
Mon, 04 Feb 2019 12:26:53
ریاست میں خشک سالی کا جائزہ لینے پہنچے بی جے پی قائدین کو خشک سالی کیا ہے معلوم نہیں اور وہ صرف اس کا ناٹک کرنے میں مصروف ہیں ۔ان خیالات کا اِظہار ریاستی وزیر برائے امدادِ باہمی مسٹر بنڈپا قاسم پور نے صحافیوں سے سے بات کرتے ہوئے کیا ۔
View more
Mon, 04 Feb 2019 12:22:17
ال2019-20کا لوک سبھا میں مرکزی وزیر پیوش گوئل نے جو عبوری بجٹ پیش کیا ہے اس میں کرناٹک کیلئے بھی چند اعلانات کئے گئے ہیں ۔کرناٹک کو بجٹ میں 1050کروڑ روپیے کا گرنٹ ملنے والا ہے۔ جو تجاویز کرناٹک کیلئے پیش کی گویں ان میں قومی شاہراہوں کی ترقی کیلئے300کروڑ روپیے مُختص کئے گئے ہیں۔
View more
Mon, 04 Feb 2019 11:49:49
مغربی بنگلا کل شام سے سیاسی جنگ کا میدان بنا ہوا ہے اور وہاں پر زبردست سیاسی ڈرامہ جاری ہے ۔ ویزر اعلی ممتا بنرجی دھرنے پر بیٹھی ہوئی ہیں اور ان کے وزراء اور ارکان اسمبلی بھی ان کے ساتھ موجود ہیں ۔ ادھر ذرائع کے مطابق سی بی آئی اور ریاستی حکومت کا اگلا قدم سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹ اور کھٹانا ہوگا۔ ادھر ترنمول کانگریس کے کارکنان نے مرکز اور مودی کے خلاف ریل روکو مہم شروع کر دی ہے۔
View more
Sun, 03 Feb 2019 23:57:12
اُترکنڑا کے رکن پارلیمان آننت کمار ہیگڈے جو عین انتخابات کے موقعوں پر متنازعہ بیانات دے کر اخبارات کی سُرخیاں بٹورتے ہوئے انتخابات جیتنے میں کامیاب ہوتا ہے، اُس کے تعلق سے کاروار سے شائع ہونے والے معروف کنڑا روزنامہ کراولی منجاو کے ایڈیٹر نے اپنے اتوار کے ایڈیشن میں اپنے خیالات کا اظہار ایک مضمون شائع کرکے کیا ہے، جس کا اُردو ترجمہ یہاں پیش کیا جارہا ہے۔
View more
Sun, 03 Feb 2019 23:52:01
اُڈپی کے ملپے بندرگاہ سے سات مچھیروں کے ساتھ ماہی گیری کے لئے نکلی ہوئی کشتی ’سوورن تریبھوجا‘ کے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کے معاملے میں حقائق کا پتہ لگانے(فیاکٹ فائنڈنگ) والی ایک کمیٹی تشکیل دینے کے لئے ریاستی حکومت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری نے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو مراسلہ بھیجا ہے۔
View more
Sun, 03 Feb 2019 23:31:38
ڈرائیور کے ہاتھوں بے قابو ہوکر ایک ٹریکٹر گڈھے میں جاگرنے سے ٹریکٹر پر سوار اک شخص کی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت حضرت ساب کبنّور کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ آج اتور کو اُس وقت پیش آیا جب ایرّنا نامی ایک شخص ٹریکٹر ڈرائیور کرتے ہوئے منڈگوڈ سے یلاپور کے راستے جارہا تھا کہ اچانک بے قابو ہوکر ایک گڑھے مٰیں جاگرا۔
View more