Thu, 14 Feb 2019 13:12:27
ریاستی اسمبلی میں آج تیسرے دن بھی متنازع آڈیو سی ڈی کی گونج سنائی دی ۔ آپریشن کنول کے تحت متنازع آڈیو کی جانچ ایس آئی ٹی کے ذریعہ کروانے کی مخالفت کرتے ہوئے بی جے پی اراکین آج تیسرے دن اسمبلی میں دھرنا دیا ۔
View more
Thu, 14 Feb 2019 13:00:42
دنیا میں فی الحال عیسائی مذہب کو ماننے والے لوگوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، لیکن 2050 تک دنیا کے نقشے پرکافی کچھ تبدیل ہوسکتا ہے۔ عالمی ریلیجن ڈیٹا بیس اورپیو ریسرچ سینٹر کے مطابق 2050 تک مذہب اسلام کوماننے والی عوامی آبادی دنیا میں سب سے زیادہ ہوسکتی ہے۔
View more
Thu, 14 Feb 2019 12:56:51
سماج وادی سربراہ اکھلیش یادو کے پریاگ راج روانگی سے عین قبل لکھنؤ ائیرپورٹ پر روکنے کا معاملہ دوسرے دن بھی اترپردیش کے دونوں ایوانوں کی کارروائی پر بھاری پڑا۔ اور ایس پی ۔بی ایس پی اراکین نے اپنے اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے جم کر ہنگامہ کیا۔
View more
Thu, 14 Feb 2019 11:15:39
کمپٹرولر اور آڈیٹر جنرل (سی اے جی/کیگ) نے کہا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کے دوران ہوئی رافیل جنگی طیارے کی ڈیل پہلے کی یو پی اے حکومت کے ذریعے کی گئی ڈیل کی مقابلے میں سستی ہے۔
View more
Thu, 14 Feb 2019 11:03:28
مودی حکومت کو 16ویں لوک سبھا کے آخری دن اس وقت ایک زبر دست اخلاقی شکست کا سامنا کرنا پڑا جب اس کا پسندیدہ طلاق ثلاثہ بل قانونی شکل بننے سے محروم رہ گیا۔
View more
Wed, 13 Feb 2019 22:43:12
ضلع اُترکنڑا کے انکولہ میں ایک تیز رفتار ٹینکر کسی سواری کو اوورٹیک کرنے کی کوشش میں مخالف سمت سے آنے والی ایک کار سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں کار پر سوار چار لوگ ہلاک ہوگئے۔ حادثے میں ایک لڑکی شدید زخمی ہوئی ہے جسے کاروار اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ حادثہ بدھ کی شام قریب نو بجے پیش آیا۔
View more
Wed, 13 Feb 2019 21:16:59
کل 14فروری کو ویلنٹائن ڈے کے نام پریوم عاشقاں منانے والوں کو حسب روایت ہندوتووادی تنظیم سری رام سینا کی طرف سے وارننگ جاری کردی گئی ہے کہ نوجوان جوڑے ویلنٹائن ڈے منانے سے باز رہیں۔
View more
Wed, 13 Feb 2019 21:11:31
4فروری کو پیش آئے ایک سڑ ک حادثے میں جگدیش (23سال) نامی پولیس کانسٹیبل زخمی ہوگیا تھا ، اس نے علاج کارگر نہ ہونے پر استپال میں دم توڑ دیا ہے۔
View more
Wed, 13 Feb 2019 18:14:06
صبح بھٹکل شہر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک معمر شخص کی موت واقع ہوئی تھی، دوپہر ہوتے ہوتے ایک اور حادثہ تعلقہ کے مرڈیشور میں پیش آیا ہے جس میں دو لوگ جاں بحق ہوگئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy