Thu, 22 Jan 2026 21:37:22
دوسرے اضلاع کو پانی سپلائی کے مقصد سے مجوزہ شراوتی پمپڈ اسٹوریج منصوبے کو عمل میں لانے کے خلاف پدیاترا کے ذریعے احتجاجی مظاہرا کیا گیا ۔ گیروسوپّا کے سیتا رام مندر احاطے سے بدھ کے دن شروع ہونے والی پدیاترا ہاڈیبیل تک رک گئی تھی جس کے بعد دوبارہ پدیاترا شروع ہوئی اور ہوناور تحصیلدار کے دفتر تک پہنچ گئی ۔
View more
Thu, 22 Jan 2026 21:32:01
اُتر کنڑا کی ڈپٹی کمشنر لکشمی پریا نے کہا کہ بھٹکل سے گزرنے والی قومی شاہراہ کی توسیعی تعمیر کا کام آئندہ دو ماہ کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی کام کی رفتار کو تیز کیا گیا ہے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا جلد ازالہ ممکن ہو سکے۔
View more
Wed, 21 Jan 2026 19:15:17
بھٹکل کو سرسبز و شاداب بنانے کے عزم کے تحت انڈین نوائط فورم (آئی این ایف) کی جانب سے بدھ کے روز نوائط کالونی محی الدین منیری روڈ کے سینٹرل میڈین پر شجرکاری پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔
View more
Wed, 21 Jan 2026 17:44:51
اتر کنڑا ضلع میں ایک مدت سے جو ملٹی اسپیشالٹی ہاسپٹل کا مطالبہ کیا جا رہا تھا اب وہ پورا ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں ۔
View more
Wed, 21 Jan 2026 17:35:03
تعلقہ کے کدرا گرام پنچایت علاقے میں ریشیل ڈی کوستا نامی نوجوان لڑکی کی خود کشی معاملےکی تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی کی تشکیل اور دوبارہ پوسٹ مارٹم کا مطالبہ کرتے ہوئے کاروار کیتھولک خواتین کمیشن کی قیادت میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
View more
Wed, 21 Jan 2026 01:39:28
بستی روڈ پر واقع مسجد اخوان سے متصل الکوثر گرلز کالج کے کیمپس میں معذور بچوں کی تعلیم، تربیت اور نگہداشت کے لئے قائم کیے گئے وزڈم اسپیشل اسکول کا افتتاح بھٹکل کے قاضی صاحبان مولانا عبدالرب خطیبی ندوی اور مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی کی دعاؤں کے ساتھ عمل میں آیا۔
View more
Tue, 20 Jan 2026 17:11:34
نیشنل ہائی وے 66 کے توسیعی منصوبے کے تحت شہر کے رنگین کے کٹے پاس موجود برگد کے قدیم درخت کو کاٹ کر گرانے کے علاوہ اس کے اطراف میں بنے ہوئے چبوترے اور جنگلے کو بھی ہٹا دیا گیا ۔
View more
Mon, 19 Jan 2026 00:55:51
سنیچر کی دیر رات پیش آئے المناک سڑک حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کو اتوار کی دوپہر سپردِ خاک کردیا گیا۔ پرانے قبرستان میں انجام پانے والی تدفین اور جامع مسجد میں ادا کی گئی نمازِ جنازہ میں شہر بھر سے سینکڑوں افراد شریک ہوئے۔
View more
Sun, 18 Jan 2026 21:51:08
جعلی انسٹاگرام اکاؤنٹ بنا کر خواتین کو دھمکانے اور فحش پیغامات ارسال کرنے کے الزام میں بھٹکل ٹاؤن پولیس نے ایک طالب علم کو گرفتار کر لیا ہے جس کی شناخت کمٹہ تُلسی کٹّے کے رہائشی مہران مہتاب شابندری (19) کے طور پر کی گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy