Fri, 19 Feb 2021 00:31:32
سپریم کورٹ نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنے انتخابی حلقوں سے باہر کے لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی درخواست کی پرمرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیاہے۔
View more
Fri, 19 Feb 2021 00:25:28
سابق مرکزی وزیر اور اکالی رہنما سکھ دیو سنگھ ڈھینڈسا نے کہا کہ اگر وزیراعظم نریندر مودی پہل کرتے ہوئے کسان رہنماؤں کو بلاتے ہیں اور ان سے بات کرتے ہیں تو زرعی قوانین کے مسائل کا کوئی مناسب حل نکل سکتا ہے۔ ڈھینڈسا نے کہا کہ سوائے اس کے کوئی اور راستہ نہیں نظر آتا، جس سے حکومت اور کسانوں کے درمیان اختلافات ختم ہوں۔ اب تک جتنی بار بھی بات ہوئی وہ وزراء سے ہوئی ہے۔
View more
Fri, 19 Feb 2021 00:21:40
جموں و کشمیر کے دو روزہ دورہ پر آئے 24 ممالک سے تعلق رکھنے والے سفارتکاروں کا اعلیٰ سطحی وفد جمعرات کی صبح سری نگر سے روانہ ہو کر سرمائی دارلحکومت جموں پہنچ گیا۔
View more
Fri, 19 Feb 2021 00:17:50
پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت کشمیری عوام کو مفلس و محتاج بنانا چاہتی ہے تاکہ وہ خصوصی پوزیشن کی بحالی اور مسئلہ کشمیر کے حل جیسے مطالبات بھول جائیں۔
View more
Fri, 19 Feb 2021 00:15:04
اترپردیش کے ضلع اناو میں دو دلت لڑکیوں کی مشتبہ حالت میں موت کے بعد ریاستی اپوزیشن پارٹیوں بشمول سماج وادی پارٹی(ایس پی)اور کانگریس نے جمعرات کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی بی جے پی حکومت کو ہدفت تنقید بنایا۔
View more
Fri, 19 Feb 2021 00:11:18
مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے جمعرات کے روز کہا کہ مرکز اب بھی ان کاشتکاروں سے بات چیت کا خواہشمند ہے جو تینوں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
View more
Fri, 19 Feb 2021 00:06:49
ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے معاملے تیزی کے ساتھ ضرور کم ہو رہے ہیں، لیکن کچھ ریاستوں میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔
View more
Fri, 19 Feb 2021 00:01:28
پٹرول - ڈیزل کی قیمتیں روزانہ آسمان کو چھورہی ہیں ۔ کئی ریاستوں میں پٹرول کی قیمتیں 100 روپے فی لٹر کو عبور کر چکی ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy