Wed, 17 Feb 2021 23:55:35
کانگریس کارکنوں کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرنے پر آج مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں گرفتار کیا گیا ہے۔
View more
Wed, 17 Feb 2021 22:35:53
وادی کشمیر میں شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور ضلع رام بن کے بانہال کے درمیان ریل خدمات رواں ماہ کی 22 تاریخ کو گیارہ ماہ بعد جزوی طور پر بحال کر دی جائیں گی۔ کشمیر میں تعینات شمالی ریلویز کے چیف ایریا منیجر ثاقب یوسف نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ متعلقہ اداروں سے گرین سگنل ملنے کے بعد اب 22 فروری کو ریل خدمات جزوی طور پر بحال کی جائیں گی۔
View more
Wed, 17 Feb 2021 22:14:27
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی بدھ کے روز پدوچیری کے دورے پر ہیں۔ اس سال ہونے جا رہے اسمبلی انتخابات سے قبل راہل گاندھی کا یہ پہلا دورہ ہے۔ راہل گاندھی نے یہاں ماہی گیروں سے براہ راست مکالمہ کیا اور ان کے مسائل جاننے کی کوشش کی۔
View more
Wed, 17 Feb 2021 22:07:07
اب تک مودی حکومت سرکاری کمپنیوں میں اپنی شراکت داری فروخت کر کے خزانہ کو بڑھانے کی کوشش کر رہی تھی، لیکن اب حکومت آپ کی نجی جانکاریوں پر مبنی ڈاٹا فروخت کر کے پیسہ کمانے میں لگی ہے۔
View more
Wed, 17 Feb 2021 18:28:48
گلف یا دیگر ممالک جانے والوں کو کوویڈ ٹیسٹ کے لئے اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی اس کے لئے زائد پیسہ خرچ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ انٹرنیشنل مسافروں کے لئے مینگلور کے سرکاری وینلاک اسپتال میں یہ ٹیسٹ مفت میں کیا جارہا ہے اور بغیر کوئی چارج اس کی سرٹی فیکٹ حاصل کی جاسکتی ہے۔ اس بات کی اطلاع بھٹکلی جماعت المسلمین مینگلور کے صدر جناب ایس ایم ارشد نے دی۔
View more
Wed, 17 Feb 2021 13:14:01
سپریم کورٹ نے پیر کو اپنی بیمار والدہ سے ملاقات کیلئے کیرالا کے صحافی صدیق کپن کو 5؍ دن کی مشروط ضمانت رہا کرنے کا حکم سنایا۔ ہاتھرس آبروریزی سانحہ کی زمینی سطح سے رپورٹنگ کرنے کیلئے متاثرہ کے اہل خانہ سے ملاقات کیلئے جاتے ہوئے گزشتہ سال اکتوبر میں صدیق کپن کو گرفتار کیاگیاتھا۔ یوگی سرکار نے ان پر یو اے پی اے کے تحت کیس درج کیا ہے۔
View more
Wed, 17 Feb 2021 13:07:09
سال2016ء کے جے این یو کیس میں دہلی کی ایک مقامی عدالت نے منگل کو عمر خالد، کنہیا کمار اور دیگر 8؍ ملزمین کو15؍ مارچ کو عدالت میں حاضر رہنے کیلئےسمن جاری کردیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ 5؍ سال پرانے اس کیس میں اب باقاعدہ شنوائی شروع ہونے جارہی ہے ۔
View more
Wed, 17 Feb 2021 13:02:22
دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کی ٹیم نے تین زرعی قوانین کے خلاف 26 جنوری کو نکالی گئی ٹریکٹر پریڈ کے دوران لال قلعہ پر ہونے والے تشدد کیس میں مطلوب منندر سنگھ عرف مونی (30) کو گرفتار کرلیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy