Wed, 24 Feb 2021 20:45:18
سزائے موت سے قبل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر جانے والی خاتون زہرہ اسماعیلی کو ایران میں پھانسی دے دی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹوں کے مطابق 42 سالہ زہرہ اسماعیلی کو اپنے شوہر کے قتل کے جرم میں سزائے موت دی گئی تھی، زہرہ اسماعیلی کو شرعی قانون قصاص کے تحت سزائے موت دی گئی ہے۔
View more
Wed, 24 Feb 2021 20:41:37
اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں تین نابالغ سمیت چار لڑکیاں، جو مبینہ طور پر اسکول جانے کے راستے میں لاپتہ ہو گئی ہیں، ان کا ابھی تک کچھ بھی سراغ نہیں ملا ہے۔
View more
Wed, 24 Feb 2021 13:03:01
اترپردیش میں متھرا کے نوجھیل علاقے میں یمنا ایکسپریس وے پر ٹینکر کی زد میں آنے سے کار میں سوار ایک ہی کنبہ کے 6 لوگوں سمیت 7 افراد کی موت ہو گئی۔
View more
Wed, 24 Feb 2021 12:47:04
شمال مشرقی دہلی میں گزشتہ برس ہوئے فرقہ ورانہ فسادا ت کو ایک برس ہو چکا ہے، لیکن اب بھی فساد کے زخم تازہ ہیں اور فساد متاثرین انصاف کے منتظر ۔بیشتر فساد متاثرین کو اب تک نہ ہی قانون سے کوئی انصاف ملا ہے، اور نہ ہی حکومت کی جانب سے معاوضہ کا وعدہ ہی پورا ہو پایا ہے۔
View more
Wed, 24 Feb 2021 12:39:46
مدمدھیہ پردیش کے بعد محض ایک سال کے اندر پڈوچیری کی بھی کانگریس حکومت گر گئی ہے۔ اتفاقاً دونوں ہی ریاستوں میں پارٹی کے کچھ اراکین اسمبلی کے استعفیٰ کے بعد اقلیت میں آنے کے سبب حکومتیں گریں۔ پڈوچیری کے حالیہ واقعہ کے بعد کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ مرکزی حکومت اس کی منتخب ہوئی ریاستی حکومتوں کو گرانے کے لیے قومی ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔
View more
Wed, 24 Feb 2021 12:34:35
حال ہی میں نشیلی اشیا کوکین کے ساتھ گرفتار ہونے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی یوتھ ونگ کی رہنما پامیلا گوسوامی نے اپنی ہی پارٹی کے رہنما راکیش سنگھ پر پھنسانے کا الزام لگایا تھا۔ پامیلا نے کہا تھا کہ راکیش سنگھ نے اسے پھنسانے کے لئے کوکین رکھوائی تھی۔ بنگال پولیس نے اس معاملے میں پوچھ گچھ کے لئے راکیش سنگھ کو نوٹس جاری کیا تھا لیکن وہ نہیں پہنچے۔ دیر شام بی جے پی رہنما کو پولیس نے گرفتار ک
View more
Wed, 24 Feb 2021 12:31:23
کسان رہنما راکیش ٹکیت نے مہاپنچایت سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تحریک لمبی چلنےوالی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت نئے زرعی قوانین کو واپس نہیں لیتی تب تک کسان گھر واپس نہیں جائیں گے۔ کسان رہنما راکیش ٹکیٹ نے مرکزی حکومت کو واضح الفاظ میں کہا کہ وہ کسانوں کے احترام کے ساتھ کھیلنا چھوڑدے۔
View more
Wed, 24 Feb 2021 12:24:29
بڑھتے کورونا کے معاملوں کو دیکھتے ہوئے 5 ریاستوں نے نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ ان میں ریاستوں میں باہر سے آنے والے لوگوں کا بارڈر اور ہوائی اڈوں پر کورونا ٹسٹ کیا جائے گا۔ حال ہی میں راجستھان اور مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کے سبب ان دونوں ریاستوں میں ریاستی سرکاروں نے کچھ شہروں میں لاک ڈاؤن اور نائٹ کرفیو لگادیا ہے۔
View more
Wed, 24 Feb 2021 12:21:21
کرناٹک اسٹیٹ ریزرو پو لیس (کے ایس آر پی) کی72خاتون پو لیس کانسٹیبلس کو آج ہیڈ کانسٹیبلس کے طور پر ترقی دی گئی۔محکمہ پو لیس میں ہی پہلا ریکارڈ ہے۔ پو لیس کانسٹیبل کے طور پر صرف3سال خدمت انجام دینے والی منجولا۔بی ہنگنڈی کو ہیڈکانسٹیبل کے طور پرترقی دی گئی ہے جو محکمہ پو لیس میں پہلا ریکارڈ ہے۔اسی طرح چو تھے بٹیا لین کے ایس آر پی یونٹ کے خاتون عملہ رنجیتا اور کماری انیتا ایچ آر کو 24ویں سال میں ترقی
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy