Tue, 23 Feb 2021 00:11:51
حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے جہدکار، مصنف ورا ورا راؤ جو بھیماکورے گاؤں معاملہ کے ملزم ہیں، کو بامبے ہائی کورٹ نے تین سال کے بعد راحت پہنچاتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کردی۔
View more
Tue, 23 Feb 2021 00:07:51
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی آج اپنے پارلیمانی حلقہ وائناڈ کے دورے پر ہیں۔ اس دوران راہل گاندھی نے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کسانوں کے ساتھ ٹریکٹر ریلی نکالی۔
View more
Tue, 23 Feb 2021 00:05:04
پڈوچیری میں گزشتہ کچھ دنوں سے جو سیاسی ہلچل جاری تھی، وہ آج ایک طرح سے اپنے عروج پر نظر آئی جب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ وی نارائن سامی اکثریت ثابت کرنے میں ناکام ہو گئے۔
View more
Tue, 23 Feb 2021 00:00:36
اتر پردیش کا پہلا پیپرلیس بجٹ پیش کیا گیا۔ وزیر مالیات سریش کھنہ نے یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کا پانچواں اور آخری 550270 کروڑ کا بجٹ پیش کیا۔
View more
Mon, 22 Feb 2021 23:56:08
جمعیۃ علمائے ہند نے شمالی مشرقی دہلی کے بھیانک فسادات کے دوران تباہ شدہ مکانات کی تعمیر نومیں مزید پیش رفت کرتے ہوئے گوکل پوری میں جنتی مسجد،بھاگیرتھی وہار،کراول نگر وغیرہ میں 30مکانات اور جیوتی نگر قبرستان کولوگوں کے حوالے کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ جمعیۃ فسادزگان کی مدد مستعدی کے ساتھ جاری رکھے گی۔
View more
Mon, 22 Feb 2021 23:51:57
عالمی سطح سے ملے منفی اشاروں کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر آئی ٹی، انرجی، دھات،ٹیک ریلٹی،آٹو وغیرہ گروپوں میں ہوئی بھاری منافع وصولی سے شیئر بازار میں ہوئی دو فیصد سے زیادہ کی گراوٹ کے سبب پیر کو سرمایہ کاروں کے 3.72 لاکھ کروڑ روپہ ڈوب گئے۔
View more
Mon, 22 Feb 2021 23:47:46
کسانوں کے ذریعہ زرعی قوانین کی مخالفت عروج پر ہے۔ حالات ایسے پیدا ہو گئے ہیں کہ کسان تحریک میں شامل ہونے کے لیے کسان مظاہرین اپنی فصلوں کو برباد کرنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹ رہے ہیں۔
View more
Mon, 22 Feb 2021 23:45:38
مرکزی حکومت کے ماتحت آنے والے دادرا اور نگر حویلی علاقے سے تعلق رکھنے والے لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ موہن ایس ڈیلکر پیر کی صبح ممبئی کے ایک ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائے گئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy