Sat, 24 Apr 2021 11:30:27
مدھیہ پردیش میں آکسیجن کی کمی سے اموات کا سلسلہ ختم نہیں ہو رہا ہے۔ جبل پور میں آٹھ دن میں دوسری بار ایسا واقعہ ہوا ہے۔ یہاں اوکھری روڈ گیلیکسی اسپتال میں جمعرات کی رات پانچ کووڈ مریضوں کو آکسیجن نہیں ملی۔
View more
Sat, 24 Apr 2021 11:12:15
ہندوستان اور پاکستان میں کورونا کے بے تحاشہ بڑھتے معاملات کے پیش نظر کینیڈا نے دونوں ممالک کے مسافر پروزاوں کو 30 روز کے لئے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم یہ قدم عارضی ہے اور صورت حال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
View more
Sat, 24 Apr 2021 10:56:07
کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے روزانہ بڑی تعداد میں کیسز سامنے آرہے ہیں۔ پچھلے دو دن سے ملک میں اتنے زیادہ کیسز سامنے آئے جو آج تک کسی بھی ملک میں سامنے نہیں آئے ہیں۔
View more
Sat, 24 Apr 2021 01:11:40
کورونا کے بے تحاشہ بڑھتے معاملات پر قابو پانے کے لئے ریاست بھر میں جمعہ کی شب 9 بجے سے پیر 6 صبح بجے تک کے لئے مکمل ویک اینڈ کرفیو شروع ہوچکا ہے۔ اس دوران صبح چھ تا دس بجے صرف ضروری چیز وں کی اور کھانے پینے کی دکانیں کھلی رہیں گی جس کے دوران گوشت، چکن، مچھلی، دودھ یا جو بھی اپنی ضرورت کی چیزیں ہوں، خرید سکیں گے۔
View more
Sat, 24 Apr 2021 00:22:58
سری نگر کی تاریخی و مرکزی جامع مسجد کے موذن مولوی محمد یاسین شاہ مختصر علالت کے بعد جمعے کی صبح انتقال کر گئے۔وہ 75 برس کے تھے اور ان کا تعلق شہر خاص نوہٹہ علاقے جہاں جامع مسجد واقع ہے، سے ہی تھا۔ بتایا گیا ہے کہ مولوی محمد یاسین شاہ گزشتہ چھ دہائیوں سے نہ صرف جامع مسجد میں مسلسل موذن کے فرائض انجام دے رہے تھے بلکہ وہ ایک خوش الحان نعت خواں بھی تھے۔ مرحوم کے والد بھی جامع مسجد کے موذن رہ چکے تھے۔
View more
Fri, 23 Apr 2021 22:50:09
رمضان مبارک کے دوران میں 500 رضا کار مرد اور خواتین مسجد حرام میں زائرین، معتمرین اور نمازیوں کو اولین طبی خدمات پیش کر رہے ہیں۔ ان خدمات میں فشار خون اور شوگر کی سطح کی پیمائش، تھکن کی عمومی حالت اور سانس لینے میں تکلیف وغیرہ کی حالت شامل ہے۔
View more
Fri, 23 Apr 2021 22:42:07
اقوام متحدہ میں خواتین کی ''صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے" کی نگران کونسل میں ایران کی شمولیت پر انسانی حقوق کے کارکنوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 'یو این مانیٹری کونسل' پر کڑی تنقید کی ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں نے اقوام متحدہ کے اس اقدام کو ایران میں خواتین کے لیے 'یوم سیاہ' قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Fri, 23 Apr 2021 22:37:26
سعودی عرب میں اسٹیٹ سکیورٹی جیلوں میں بند قریباً 68 فی صد قیدیوں کو کووِڈ-19 کی ویکسین لگادی گئی ہے اور باقی قیدیوں کو بھی مرحلہ وار ویکسین کے دونوں انجیکشن لگائے جارہے ہیں۔
View more
Fri, 23 Apr 2021 22:32:28
کل رات کو جاری کئے گئے کورونا کرفیو کے تعلق سے وضاحتی اعلامیہ میں روزمرہ کی ضروری اشیاء کی دکانوں کو چھوڑ کر دیگر تمام دکانوں کو 14مئی تک بند کرنےکی ہدایت جاری کی تھی اور تمام ضلعی و تعلقہ انتظامیہ کو ریاستی سرکار نے حکم دیا تھا کہ ان ہدایات پر سختی کے ساتھ عمل کرے۔ وضاحتی اعلامیہ کی رپورٹ کل رات کو ساحل آن لائن پر شائع کی گئی تھی، جس کے بعد اکثر دکانداروں نے اپنی اپنی دکانیں بند رکھیں، مگر ب
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy