Thu, 22 Apr 2021 12:39:05
سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈرجے رام رمیش نے کوویشیلڈ ویکسین کو ریاستی حکومتوں کو 400 روپے فی خوراک میں دستیاب کرنے کے فیصلے پرتنقیدکی ہے۔ انہوں نے اسے حکومت فیڈرلزم کہاہے۔
View more
Thu, 22 Apr 2021 12:28:50
کو یت میں ایک شقی القلب نوجوان نے رشتہ سے انکار پرخاتون کو اس کے بچوں کے سامنے بے دردی سے چاقو کے وار کرکے قتل کردیا ہے اور پھر اس کی لاش اسپتال کے دروازے پر چھوڑ کر راہِ فرار اختیار کرگیا۔سوشل میڈیا پر اس واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے اور کویتی شہریوں نے واقعے میں ملوّث ملزم کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Thu, 22 Apr 2021 12:17:35
خلیجی سلطنت عُمان نے کووِڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہندوستان، بنگلہ دیش اور پاکستان سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
View more
Thu, 22 Apr 2021 10:59:10
معروف عالم دین اور محقق مولانا وحیدا لدین خاں صاحب طویل علالت کے بعد چہارشنبہ کی رات 9:45 بجے ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال گئے (انا اللہ و انا الیہ راجعون) ۔ ان کی عمر تقریباً 96 سال تھی۔ ان کی موت کی خبر سے امت مسلمہ غم میں ہے۔ چہار جانب سے اظہار تعریت کا سلسلہ جاری ہے۔
View more
Thu, 22 Apr 2021 10:50:10
ریاست کرناٹک میں ٹرانسپورٹ ملازمین کی طرف سے 7 اپریل کو شروع کی گئی ہڑ تال کل 21 اپریل کوختم ہوئی ۔ اس ہڑتال کوختم کرنے کے بعد ملازمت پر واپس آنے والے ملازمین کا نائب وزیراعلی وزیر ٹرانسپورٹ لکشمن ساودی نے شکر یہ ادا کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں ایک اخباری کانفرنس میں وزیرٹرانسپورٹ نے ایک پریس نوٹ جاری کر کے یہ اطلاع دی۔ حکومت کی درخواست پر یونین نے کل شام ہی سے ہڑتال ختم کر کے بسوں کی خدمات بحال کرنے
View more
Thu, 22 Apr 2021 10:38:54
کورونا کی وبا کے دور میں جن مریضوں کو اسپتال میں جگہ اور وینٹی لیٹر مل جائے انہیں خوش قسمت تصور کیا جا تا ہے مگر ناسک کے میونسپل اسپتال میں حادثاتی طور پر آکسیجن سپلائی متاثر ہوجانے کی وجہ سے24؍ مریضوں نے اُن ہی وینٹی لیٹرس پر دم توڑ دیا جن پر انہیں جان بچانے کیلئے رکھا گیا تھا۔ ڈاکٹر ذاکر حسین اسپتال میں پیش آنے والے اس حادثہ نے قیامت صغریٰ کا منظر بپا کردیا۔ آکسیجن کے ٹینک میں ل
View more
Wed, 21 Apr 2021 19:30:26
ریاست میں کورونا کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے بھٹکل میں نماز بالخصوص تراویح کی نماز کو لے کر قاضی صاحبان کی جانب سے جاری کی گئیں ہدایات کے بعد شام کو اسسٹنٹ کمشنر نے سرکار کی جانب سے جاری کردہ نئی گائیڈلائن سے اخبارنویسوں کو آگاہ کیا ہے جس میں مندر، مسجد اور چرچ وغیرہ میں عوام الناس کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے اور عوام الناس سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی عبادات کا اہتمام کری
View more
Wed, 21 Apr 2021 15:35:27
ملک کے دیگر شہروں کی طرح ریاست کرناٹک میں بھی کورونا کے بڑھتے معاملات کو لے کرحکومت نے آج بدھ سے ریاست بھر میں امتناعی احکامات دفعہ 144 نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ رات نو بجے سے صبح 6 بجے تک نائٹ کرفیو کا اعلان کیا ہے، جس کو دیکھتے ہوئے آج قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم میں ذمہ داران قوم ، علماء اور قاضی صاحبان کے ساتھ ایک نشست منعقد ہوئی جس میں پورے عالم میں چلنے والے حالات پرغو
View more
Wed, 21 Apr 2021 14:24:07
شعبہ اردوجامعہ ملیہ اسلامیہ کی جانب سے عظیم آباد پٹنہ میں مقیم بزرگ و ممتاز شاعر سلطان اختر، عہد حاضر کے معروف فکشن نگار اور صحافی انجم عثمانی، دور حاضر کے ممتاز ناول نگار اور بے باک صحافی مشرف عالم ذوقی، کثیرالتصانیف مصنف پروفیسر مناظر عاشق ہرگانوی اور اردو میں تاریخی، سائنسی اور تہذیبی مسائل پر قابل تحسین کتابوں کے مصنف سید نورالہدیٰ کےسانحہ ارتحال پر تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy