Fri, 23 Apr 2021 15:56:53
بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے مرکزی حکومت سے کورونا ویکسین کی قیمتیں پورے ملک میں ایک جیسی کرنے کی مانگ کی اور کہا کہ اسپتالوں میں آکسیجن کی سپلائی ہموار طریقے سے ہو اس لئے صنعت شعبے کو ابھی اس کی سپلائی نہ جائے۔
View more
Fri, 23 Apr 2021 15:51:18
کانگریس نے کورونا بحران میں حکومت پر ناکام رہنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے حال ہی میں اس بارے میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے جو کچھ کہا ہے وہ جملے بازی تھی اور اس میں کہیں بھی زمینی حقیقت کو سچائی کے ساتھ نہیں بتایا گیا تھا۔
View more
Fri, 23 Apr 2021 15:46:56
ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے تحت کووڈ بیڈ اور میڈیکل آکسیجن کی کمی نے ملک کی طبی خدمات کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ کہیں آکسیجن نہیں مل پانے کی وجہ سے مریضوں کی موت واقع ہو رہی ہے، تو کہیں کچھ لوگوں کو اسپتالوں میں بیڈ میسر نہیں ہو پا رہا۔ کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے جمعہ کے روز اس غیر متوقع بحران کے حوالہ سے مودی حکومت پر حملہ بولا اور کہا کہ کوووڈ کی وجہ سے لوگوں کو دقتیں پیش آ رہی ہیں لیکن
View more
Fri, 23 Apr 2021 15:44:34
راجستھان حکومت نے ملک میں میڈیکل آکسیجن اور ریمیڈیسویر کی کمی اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے توقع کی کہ وہ قومی پلان کے تحت ریاستوں کومریضوں کی تعداد کے تناسب سے لیکوڈ طبی آکسیجن فراہم کرائے۔
View more
Fri, 23 Apr 2021 15:40:18
کورونا وائرس کا بحران شدت اختیار کر رہا ہے اور ہر روز گزشتہ دن کے مقابلہ انفیکشن کے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، جبک اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ جمعہ کے روز ملک میں لگاتار دوسرے دن کورونا کے تین لاکھ سے زیادہ کیسز درج کئے گئے۔ اس کے علاوہ یہ لگاتار چھٹا دن ہے، جب ملک بھر میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ کورونا وائرس انفیکشن کے معاملے درج ہوئے ہیں۔
View more
Fri, 23 Apr 2021 15:36:53
ملک کی راجدھانی دہلی اس وقت آکسیجن کی بھاری قلت سے دو چار ہے۔ کئی اسپتالوں میں کچھ گھنٹوں کا اسٹاک باقی ہے جبکہ کچھ کو آخری لمحال میں آکسیجن نصیب ہو سکی۔ دہلی کے کئی اسپتالوں کی جانب سے حکومت سے جلد از جلد آکسیجن فراہم کرنے کی گہار لگائی ہے۔
View more
Fri, 23 Apr 2021 15:34:36
راجستھان میں کورونا کے دوران آکسیجن گیس کی اہمیت دیکھتے ہوئے الور میں واقع تین آکسیجن پلانٹوں کی سکیورتی میں اضافہ کیا گیا ہے۔
View more
Fri, 23 Apr 2021 15:12:06
رمضان المبارک کی بابرکت اور باسعادت ایام میں مرکز تحفظ اسلام ہند کی جانب سے شب و روز مسلسل پروگرامات کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ امت مسلمہ علماء کرام کے خطبات سے مستفید ہوتے ہوئے رمضان المبارک کے قیمتی اوقات عبادت و ریاضت میں گزاریں۔
View more
Fri, 23 Apr 2021 15:08:29
کورونا سے لگاتار ہو رہی اموات کے درمیان مہاراشٹر میں ایک اور اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے۔ ممبئی سے ملحقہ ویرار کے وجے ولبھ اسپتال میں آگ لگنے کا کے سبب کورونا کے 13 لقمہ اجل بن گئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy