Sun, 25 Apr 2021 12:39:13
ممبئی سے ایک اچھی خبر یہ آ رہی ہے کہ کل ایک دن میں کورونا کےمعاملوں میں 20 فیصد کی کمی درج ہوئی ہے اور یہ کمی ایک دن کی نہیں ہے بلکہ جب سے لاک ڈاؤن نافذ ہوا ہے تب سے کورونا کے معاملوں میں50 فیصد کی کمی درج ہوچکی ہے۔
View more
Sun, 25 Apr 2021 12:30:23
ملک کی آزادی کے لئے جدوجہد کرنے والے 103 سالہ مجاہد آزادی بردی چند گوٹھی نے کورونا وائرس کے انفیکشن کو مات دے دی ہے۔ وہ مدھیہ پردیش کے بیتول کے رہائشی ہیں اور آدھار کارڈ کے مطابق ان کی یوم پیدائش 2 نومبر 1917 ہے۔ 5 اپریل کو ان کی کورونا کی رپورٹ پازیٹو آئی تھی اور جمعہ کے روز ان کی رپورٹ نگیٹو پائی گئی۔
View more
Sun, 25 Apr 2021 12:26:02
کانگریس نے یوٹیوب پر اپنے ڈیجیٹل چینل ’آئی این سی ٹی وی‘ کا نشر ہفتے کے روز بہ ضابطہ شروع کر دیا۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، جنرل سکریٹری اجے ماکن، خزانچی پون بنسل سمیت کئی دیگر اہم رہنماؤں نے ورچول ذریعے سے چینل لانچ کرتے ہوئے کہا کہ آج کچھ ٹی وی چینل مسائل سے ہٹ کر محض حکومت کی چاپلوسی کر رہے ہیں اور ایسے میں عوام کی آواز بلند کرنے کے مقصد سے پارٹی نے یہ ڈیجیٹل چینل شروع کیا ہے
View more
Sun, 25 Apr 2021 12:15:06
رمضان المبارک کا مہینہ بڑی برکتوں اور بڑی فضیلتوں کا مہینہ ہے۔ اس مہینہ میں اللہ رب العزت کی طرف سے انسانوں کو خصوصی سہولیات ملتی ہیں اور اس کے خصوصی انعام دنیائے انسانیت پر ہوتے ہیں۔
View more
Sun, 25 Apr 2021 12:09:08
چھتیس گڑھ میں کورونا وائرس کی نئے ویریئنٹ کے انفیکشن پر قابو پانے کے لئے، ریاست میں ہوائی، ریل یا سڑک کے ذریعے آنے والے تمام مسافروں کے لئے 72 گھنٹوں کے اندر کووڈ منفی رپورٹ پیش کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ چھتیس گڑھ حکومت نے ریاست کے ڈویژنل کمشنر، انسپکٹر جنرل پولیس، کلیکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کو بیرونی ریاستوں سے آنے والے مسافروں کے لئے کووڈ جانچ کے بارے میں رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ یہ ہدایات 27
View more
Sun, 25 Apr 2021 12:03:39
چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپش بگھیل نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر رائے پور کے سوامی ویویکا نند ایئرپورٹ کو بین الاقوامی ہوائی اڈے کے طور پر اپ گریڈ کرنے کی درخواست کی ہے۔
View more
Sun, 25 Apr 2021 12:00:42
جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2030 نئے معاملات سامنے آئے ہیں نیز اس وبا سے متاثر 15 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
View more
Sun, 25 Apr 2021 11:47:35
کورونا سے نمٹنے میں حکومت کی ناکامی اور آکسیجن کی کمی کی وجہ سے دہلی میں مچی ہاہاکار پرسنیچر کو دہلی ہائی کورٹ نےسخت برہمی کااظہار کیا۔
View more
Sun, 25 Apr 2021 11:42:15
مدھیہ پردیش کے بڑوانی ضلع میں کورونا کرفیو کی شرطوں کی خلاف ورزی کرنے پر تین دولہا - دلہن اور باراتیوں پر جرمانے لگائے گئے ہیں۔ بڑوانی کے ایس ڈی ایم گھن شیام دھنگر نے آج بتایا کہ جمعرات کی رات بڑوانی سے شادی کر کے اندور لوٹ رہے دولہے اور باراتیوں کی تعداد کی اجازت سے زیادہ باراتیوں کو لانے پر دس ہزار روپے کا جرمانہ وصولہ گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy