Mon, 26 Apr 2021 12:37:54
دہلی کے گنگا رام اسپتال میں آکسیجن ختم ہونے سے 25کورونا مریضوں کی موت، الٰہ آباد میڈیکل کالج میں وہیں کے ایک ریٹائرڈ ڈاکٹر کی علاج کے دوران خود میڈیکل کالج میں موت، لکھنؤ، ممبئی، احمد آباد میں شمشان گھاٹ اور قبرستان میں 24گھنٹے مرنے والوں کی آخری رسوم جاری، پھر بھی لوگ اپنے مردوں کو لے کر اپنی باری آنے کا گھنٹوں انتظار کر رہے۔ اسپتالوں میں بیڈس کی بھاری قلت، ایک ایک بیڈ پر دو دو، تین تین مری
View more
Mon, 26 Apr 2021 12:23:36
کیرالا کے صحافی صدیق کپن جو ہاتھرس آبروریزی کیس کی رپورٹنگ کیلئے متاثرہ کے گاؤں جاتے وقت گرفتار کرلئے گئے تھے، کی اہلیہ نے چیف جسٹس آف انڈیا این وی رامنّا کو خط لکھ کر یہ سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ اسپتال میں علاج کے دوران ان کے شوہر کو جانوروں کو کی طرح پلنگ سے باندھ کر رکھا گیاہے اور بیت الخلاء تک جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
View more
Mon, 26 Apr 2021 12:14:51
ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر نے کہا ہے کہ ریاست میں یکم مئی سے 18 برس سے اوپر کے تقریباً 1.1 کروڑ افراد کی ٹیکہ کاری مفت کی جائے گی، جس کا رجسٹریشن 28 اپریل سے شروع ہوگا اور اس پر تقریباً 880 کروڑ روپیے کا خرچ حکومت اٹھائے گی۔
View more
Mon, 26 Apr 2021 12:08:23
کل تک یہ خبریں شائع ہو رہی تھیں کہ ہمارے ملک نے اس ملک کوویکسین بھیجی ہے ، ہمارے ملک نے اس ملک کو طبی مدد فراہم کی ہے اور ان خبروں کو شائع کرتے وقت ہم اپنے’وشو گرو ‘ہونےکا بھی ذکر کرتے رہے۔ ذرائع ابلاغ نے اس تصویر کو اتنا بڑھا چڑھا کر پیش کیا جیسےیہ سب راتوں رات ہوگیا ، انہوں نے اس حقیقت سے چشم پوشی کر لی کہ آج کی کامیابی کے پیچھے برسوں کی محنت ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ تصویر بدل گئی ہےآج دنیا کا
View more
Mon, 26 Apr 2021 12:03:07
کووڈ کی وجہ سے تمام احتیاط برتی جارہی ہے اور گزشتہ سال جہاں باہر کےنمازیوں کےلئے مسجد الحرام کچھ ماہ کےلئے بند کی گئی تھی وہیں گزشتہ سال بیرون ممالک کےلوگوں کو حج کرنے کی اجازت بھی نہیں تھی ۔ اس سال بھی رمضان المبارک کورونا کےخوف کےسائےمیں گزر رہےہیں لیکن اس سال مکہ مکرمہ میں رمضان المبارک کے پہلےعشرے میں قریباً 15 لاکھ عبادت گزارالمسجد الحرام میں داخل ہوئے ہیں۔نمازیوں کی اس تعداد کا المسجد الحرا
View more
Mon, 26 Apr 2021 05:17:22
کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے معاملات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور 34804 تازہ معاملہ سامنے آۓ ہیں۔ ریاست میں متاثرین کی تعداد میں ایک ہی دن میں 19.70 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ کرناٹک میں اب تک فعال معاملوں کی تعداد 2 . 62 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔
View more
Sun, 25 Apr 2021 17:12:42
بھٹکل میں کورونا کرفیو کی مخالفت کرتے ہوئے بھٹکل مین روڈ کے کافی دکانداروں نے اپنی دکانوں کو کھول کر احتجاج کیا ، دکانوں کوبند کرنے جب پولس اور ٹاون میونسپل چیف آفسر جائے وقوع پر پہنچے تو لوگوں نے دکانوں کو بند کرنے سے انکار کرتے ہوئے آفسران کو ہی آڑے ہاتھوں لیا اور سوال کیا کہ دکانوں کو بند رکھنے کی صورت میں ہمیں جو نقصان ہورہا ہے،ا ُس کی بھرپائی کون کرے گا ؟
View more